We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

تحریک انصاف کی حکومت اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، اجمل چیمہ

تحریک انصاف کی حکومت اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، اجمل چیمہ

لاہور (یو این این )صوبائی وزیر سوشل ویلفئیر اور بیت المال اجمل چیمہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ اسی ضمن میں بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دینے کیلئے نیا نظام لایا جا رہا ہے۔ انہیں ایک نیا ویژن دیا جا رہا ہے ، وگرنہ اس سے پہلے تک ہم نے یہی دیکھا ہے کہ سیاسی اور بیوروکریسی سسٹم کو دیہاتوں کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں تھی ۔ اسی لئے گاؤں کے لوگوں کا احساس محرومی بڑھتا گیا۔ موجودہ حکومت میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اختیارات صحیح معنوں میں نچلی سطح پر منتقل کرنے کیلئے پالیسی بنائی جا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی یونیورسٹی میں ڈی ایف آئی ڈی کے سابق ایجوکیشن ایڈوائزر جاوید ملک کی کتاب ’’ٹرانسفارمنگ ولیجز‘‘ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیہاتوں کی ترقی کیلئے وہاں کے لوگوں کو پارٹنر بنایا جائے تو ہیومن ڈویلپمنٹ بھی بڑھے گا اور غربت کی شرح بھی کم ہوگی ۔ صوبائی وزیر نے جاوید ملک کو ان کی تصنیف پر مبارکباد پیش کی اور اس امر کا اظہار کیا گیا کہ انہوں نے اپنی کتاب کی صورت میں ایک ایسے پہلو کو اجاگر کیا ہے جو ہم سے اوجھل تھا ، یا جس پر ہماری حکومتوں کی توجہ نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ سوشل ویلفئیر کا کام کرنے والے طالبعلموں کیلئے یہ کتاب بہت راہنما حیثیت رکھتی ہے جس سے استفادہ کرکے دیہاتوں کو درپیش سماجی چیلنجز سے نبٹا جا سکتا ہے ۔ اجمل چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ دیہی ترقی ایک ایسا موضوع ہے جس پر بہت بحث کی ضرورت ہے لیکن اس مسودے میں جاوید ملک نے یہ بحث بہت خوبصورتی کے ساتھ سمیٹی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کو بھی اس امر پر شاباش دی کہ یہ ادارہ پاکستان کے پسماندہ دیہاتوں کی تعلیمی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے اور دیہاتوں کے وسائل سے محروم طلبہ و طالبات کی تعلیم کیلئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ Law of Giving ہی سماج کی ترقی کا ضامن ہے ، اگر ہم یہ نظریہ اپنا لیں تو ہمارا سماج بہت خوبصورت ہو جائے گا ۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com