We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

تحریک انصاف نے شبلی فراز کو سینیٹ میں قائد ایوان نامزد کر دیا

تحریک انصاف نے شبلی فراز کو سینیٹ میں قائد ایوان نامزد کر دیا

اسلام آباد(یو این این)تحریک انصاف نے شبلی فراز کو سینیٹ میں قائد ایوان نامزد کر دیا ہے اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو درخواست بھجوا دی گئی ہے۔تحریک انصاف نے شبلی فراز کو سینیٹ میں قائد ایوان نامزد کر دیا ہے۔ اس حوالے سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو نئے قائد ایوان کی درخواست بھجوا دی گئی ہے۔ درخواست پارلیمانی امور کی طرف سے بھجوائی گئی ہے اور سینیٹ سیکرٹریٹ کو نامزدگی کا خط موصول ہو گیا ہے۔ادھر مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بھی راجہ ظفر الحق کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد کیا جاچکا ہے۔ جے یو آئی (ف)، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی نے راجہ ظفر الحق کی حمایت کی ہے۔ اس وقت پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر ہیں اور مسلم لیگ ( ن ) نے انہیں ہٹاکر اپنا قائد حزب اختلاف لانے کا فیصلہ کیا۔ دونوں جماعتوں میں شدید اختلافات موجود ہیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com