We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

تحریک انصاف شعبہ خواتین کی تنظیم

تحریک انصاف شعبہ خواتین کی تنظیم

لاہور (یو این این )چیئرمین تحر یک انصاف پاکستان عمران خان کی ہدایت پرتحریک انصاف شعبہ خواتین کی تنظیم نو کر ددی گئی ہے اور اس ضمن میں چیئرمین تحریک انصاف کی منظوری سے باضابطہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔نوٹیفکیشن مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد کی جانب سے جاری کیا گیاہے جس میں اسلام آباد، لاہور، ملتان، راولپنڈی اور ملتان کی ضلعی صدور مقررکی گئی ہیں ۔ فوزیہ ارشد شعبہ خواتین اسلام آباد، فرح آغا راولپنڈی کی صدر مقرر ،ڈاکٹر نوشین حامد لاہور کی ضلعی صدر مقرر، بشیراں بی بی کو فیصل آباد جبکہ قربان فاطمہ کو ملتان کی ذمہ داری سونپ دی گئی ۔اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور فیصل آباد کیلئے ویمن بزنس فورم کے عہدیداران کا بھی اعلان کردیا گیا، پروین شاہد اسلام آباد ویمن برنس فورم کی صدر مقرر ، شمیم آفتاب راولپنڈی ڈاکٹر بشریٰ فیصل آباد ویمن بزنس فورم کی صدر مقرر، فرح جمیل کو لاہور ویمن بزنس فورم کے صدر کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں ۔چیئرمین تحریک انصاف کا شعبہ خواتین اور ویمن بزنس فورم کے عہدیداران کے لئے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین