We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

تجا تجاوزات کے خاتمے اور سرکاری اراضی کی واگزار کرانے کیلئے مربوط آپریشن کیا جائے، عبدالعلیم خان

تجا تجاوزات کے خاتمے اور سرکاری اراضی کی واگزار کرانے کیلئے مربوط آپریشن کیا جائے، عبدالعلیم خان

لاہور (یو این این) سینئر صوبائی وزیر بلدیات نے ہدایات جاری کی ہیں‌ کہ تجاوزات کے خاتمے اور سرکاری اراضی کی واگزار کرانے کیلئے مربوط آپریشن کیا جائے،انہوں نے حکم دیا ہے کہ اآپریشن میں تمام متعلقہ ادارے آن بورڈ ہوں اور وفاقی محکموں کو بھی لوپ میں لیا جائے،آئندہ کیلئے ایسی پالیسی تشکیل دیں کہ دوبار ہ تجاوزات نہ ہوں.پیر کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر نے ہدایت دی ہیں‌کہ قابضین کے بجلی ،گیس و پانی کے کنکشن مستقل طور پر منقطع کیے جائیں،انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بیواؤں ،یتیموں اور انتہائی غریب افراد سے نرمی برتی جائے.انہوں‌نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے گرینڈ آپریشن کا حکم دے دیا ہے، اس مہم کا مقصد بڑے مافیا اور بڑی مچھلیوں پر ہاتھ ڈالنا ہے، تجاوزات کے خاتمے سے نئے پاکستان کا چہرہ سامنے آئے گا،سڑکوں و شاہراہ کی اصل حالت میں بحالی 100روزہ پلان کا حصہ ہے. سینئر صوبائی وزیر نے شہری اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ قابضین کی نشاندہی کریں،حکومت کی ایک ایک انچ جگہ واپس لی جائے، کسی جگہ ناجائز رو رعائیت کی شکائیت ملی تو سخت ایکشن لیا جائے گا. تجاوزات کے حوالے سے سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور موقع پر عوامی شکایات کا جائزہ لیا ، اس موقعہ پر عوام سے سینئر صوبائی وزیر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ تجاوزات کے خاتمے میں رضا کارانہ طور پر مدد کریں‌.

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com