We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

تجاوز ات اور قبضہ گروپوں کیخلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رہے گا،محمود الرشید

تجاوز ات اور قبضہ گروپوں کیخلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رہے گا،محمود الرشید

رکاوٹ ڈالنے والے افسر معطل، مقدمات درج کرائیں گے،مافیا ز اور انکے سرپرست اور سہولت کار کسی رعایت کے مستحق نہیں
اوور سیز پاکستانیوں کی جائیداد پر قبضہ ختم کرانے کی تیاریاں مکمل ،شہریوں کی اراضی اور گھروں کوبھی واگزار کرائیں گے، اجلاس سے خطاب
لاہور (یو این این ) صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ میاں محمودالرشید نے کہا کہ پنجاب میں تجاوز ات اور قبضہ گروپوں کیخلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رہے گا، رکاوٹ ڈالنے والے افسر بھی معطل کر دیں گے، سرکاری املاک کے ایک انچ پر بھی کسی کا ناجائز قبضہ نہیں رہنے دیں گے، مافیا ز اور انکے سرپرست خواہ وہ کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں، لوگوں کو انکے شر سے بچائیں گے ، اوور سیز پاکستانیوں کی جائیداد پر قبضہ ختم کرانے کی بھی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سرکاری افسروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر ہاؤسنگ کو اب تک ہونے والے آپریشن کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا، اس موقع پر میاں محمودالرشید نے افسروں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ یہی نیا پاکستان ہے جس میں ہر شخص اپنا کام مکمل ایمانداری سے سرانجام دے رہا ہے لیکن تجاوزات اور قبضہ گروپوں میں رکاوٹ ڈالنے والے کسی افسر کو معاف نہیں کرینگے نہ صرف وہ محکمے میں نہیں رہے گا بلکہ مقدمے کا بھی سامنا کرنا پڑے گا، میاں محمودالرشید نے کہا کہ اربوں روپے کی سرکاری پر مافیا نے قبضہ جما رکھا ہے، ماضی میں ان سے پوچھنے والے بھی انکے ساتھ ملے ہوئے تھے لیکن اب ایسا نہیں، سرکاری املاک کے ایک انچ پر بھی کسی کا ناجائز قبضہ نہیں رہنے دیں گے، مافیا ز اور انکے سرپرست خواہ وہ کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں، لوگوں کو انکے شر سے بچائیں گے ۔ صوبائی وزیر نے بڑے مگر مچھوں کیخلاف آپریشن کو جلد مکمل کرنے اور روزانہ اپ ڈیٹ کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے مرحلے میں چھوٹے مافیا اور شہریوں کی اراضی اور گھروں کو واگزار کرائیں گے، علارہ ازیں اپنے ویڈیو پیغام میں میاں محمودالرشید نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کی جائیداد پر قبضہ ختم کرانے کی بھی تیاریاں مکمل کر لی ہیں یہ نہیں ہو سکتا اوورسز جس ملک کی خدمت کر رہے ہیں وہیں وہ غیر محفوظ بھی ہوں، کسی چھوٹے بڑے قبضہ گروپ کو نہیں چھوڑیں گے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com