We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

تجاوزات اگر ہماری پارٹی یا حلیف جماعتوں کی بھی ہوئیں تو گرا دی جائیں گی، گورنر

تجاوزات اگر ہماری پارٹی یا حلیف جماعتوں کی بھی ہوئیں تو گرا دی جائیں گی، گورنر

صاف اور سرسبز پاکستان پروگرام کسی ایک جماعت کا نہیں بلکہ پوری جماعتوں اور عوام کا مشترکہ پروگرام ہے
ہم نے فیصلے وہی کرنے ہیں جس میں پاکستان کی سلامتی اور بقاء بنیادی نقطہ ہو گا، کلین اینڈ گرین پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب

لاہور (یو این این )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میرٹ پر سختی سے عمل پیرا ہے۔ ناجائز تجاوزات اگر ہماری پارٹی یا حلیف جماعتوں کے بھی کسی شخص کی ہوئیں تو وہ بھی گرا دی جائیں گی۔ ہم انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔ صاف اور سرسبز پاکستان پروگرام کسی ایک جماعت کا نہیں بلکہ پوری جماعتوں اور عوام کا مشترکہ پروگرام ہے۔ ہم نے فیصلے وہی کرنے ہیں جس میں پاکستان کی سلامتی اور بقاء بنیادی نقطہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی قیادت میں ملک کو سرسبز اور صاف بنائیں گے۔ بلا شبہ میڈیا اس وقت انتہائی موثر اور طاقتور فورم ہے جو دیکھا بھی جاتا ہے ،سنا بھی جاتا ہے اور اس کی رائے کو مقدم بھی جانا جاتا ہے۔ ہم میڈیا سے ا پیل کرتے ہیں کہ وہ حکومت کے ان کاموں کی تشہیر اور کوریج کو زیادہ سے زیادہ موثر بنائیں جو عوام الناس کی بہتری کے لئے اٹھائے جا رہے ہیں۔ میں میڈیا سے یہ بھی گزارش کروں گا کہ وہ وزیر اعظم صاف اور سرسبز پاکستان پروگرام کی زیادہ سے زیادہ پذیرائی کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز ٹاؤن ہال میں کلین اینڈ گرین پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر ، میئر لاہور مبشر جاوید ، بیگم گورنر پروین سرور اور سیکرٹری بلدیات کے علاوہ لیڈی مکلیگن سکول کی بچیاں بھی موجود تھیں۔قبل ازیں انہوں نے ٹاؤن ہال لاہور میں کلین سبز پروگرام کے تحت اپنی بیگم کے ہمراہ پودے لگائے اور صفائی مہم کے ضمن میں جھاڑو دے کر باقاعدہ اس مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سکول کی بچیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ اس ملک کا مستقبل ہیں اور میں اس وطن عزیز اور آپ کے مستقبل کو سر سبز و شاداب دیکھنا چاہتا ہوں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک بھر میں پانچ سالوں میں ارب پودے لگائے جائیں گے جس سے ماحولیاتی آلو دگی ختم ہو گی۔ گورنر پنجاب نے علمائے کرام اور مشائخ عظام پر زور دیا کہ وہ منبر و محراب سے شہریوں میں صفائی اور پاکیزگی کا درس دیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک ہم سب کا ہے اور اس ملک کی بہتری ، خوشحالی اور ترقی کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میئر لاہور ہراول دستے کی طرح ہمارے ساتھ چلے ہیں۔ ٹاؤن ہال کسی بھی ملک میں نہایت اہمیت کا ادارہ ہوتا ہے کیونکہ یہاں سے بنیادی جمہوریت شروع ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج سے 400 سال قبل ماحول صاف ستھرا تھا اور دریاؤں ، ندی نالوں میں صاف پانی آتا تھا مگر بدقسمتی سے آج ہمارے دریا ، ندی نالے جوہڑ کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں پانی کو صاف کرنے کے لئے دریاؤں پر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائے جائیں گے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com