We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

تجاوازات آپریشن میں قبضہ گروپوں اور ٹیکس گزاروں میں تفریق رکھی جائے،پیاف

تجاوازات آپریشن میں قبضہ گروپوں اور ٹیکس گزاروں میں تفریق رکھی جائے،پیاف

تجاوزات آپریشن زمینی حقائق پرکیا جائے،اُس سے قبل تاجروں کو آگاہ کیا جائے ، نعمان کبیر،ناصر حمید، جاوید صدیقی

لاہور (یو این این )پاکستان اندسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ (پیاف) نے کہا ہے کہ حکومت کا کلین اینڈ گرین اورتجاوزت کے خلاف آپریشن خوش آئند مگر شہر کی عرصہ دراز سے قائم مارکیٹوں میں تجاوزات کے خلاف حقائق کو مدنظررکھے بغیر آپریشن سے تاجربراردی کا غم و غصہ بڑھ رہا ہے لہٰذا اس سلسلے میں ٹھوس اور حقائق پر مبنی طریقہ کار وضع کیا جائے، چھوٹے تاجروں کے حقوق غضب نہ کئے جائیں۔ چےئر مین پیاف میاں نعمان کبیرسنےئر وائس چےئرمین ناصر حمید خان اور وائس چےئر مین پیاف جاویداقبال صدیقی کے ہمراہ مختلف مارکیٹوں سے آنے والے تاجروں کے وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری ناجائز تجاوازت کے خلاف ہیں۔ انکے خلاف آپریشن ہونا چاہئے تاکہ مارکٹیوں میں آمدورفت، سامان کی ترسیل اور پارکنگ کے لئے جگہ مختص ہو سکے مگر تجاوات کے خلاف آپریشن میں قبضہ گروپوں کے ساتھ حقیقی اورجائز جگہ رکھنے والے اور ٹیکس دہندگان کو بھی تنگ کیا جارہاہے۔ جوسراسر ناانصافی ہے متعلقہ سرکاری محکموں کا سٹاف من مرضی کرتے ہوئے جس طرح تجاوزت کے خلاف آپریشن کر رہا ہے اس سے کئی مارکیٹس میں بحرانی کیفیت پیداہو گئی ہے۔ اس پراپرٹی کو بھی منہدم کیا جا رہا ہے جو حکومت کو ٹیکس دے رہی ہے۔ تجاوزات کے خلاف آپریشن سے قبل تاجروں کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔ موجودہ صورتحال کی وجہ سے نہ صرف تاجروں کو مالی نقصان ہورہا ہے بلکہ حکومت بھی ریونیو سے محروم ہو رہی ہے۔ پیاف عہدیدران سے حکام بالا سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور وہ پہلے ہی نا مساعد حالات میں ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں لہٰذا زمینی حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے قبضہ گروپوں اور ٹیکس گزاروں کے درمیان فرق رکھا جائے

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com