We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

تبدیلی کے اثرات بدحالی خوشحالی میں بدلے گی: آسیہ امیر

تبدیلی کے اثرات بدحالی خوشحالی میں بدلے گی: آسیہ امیر

لاہور (یو این این ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء آسیہ امیر نے کہا کہ تبدیلی کے اثرات سے بدحالی خوشحالی میں بدلے گی ۔پاکستان کے عوام آئندہ چندروز میں ملک کے اندر ہرسطح پرتبدیلی دیکھیں گے۔بچوں کی غذائی قلت ختم کرنے کیلئے حکومت کوئی کسر نہیں چھوڑے گی ۔وزیراعظم سماجی تحفظ پروگرام سے معاشرے کے مختلف طبقات مستفیدہوں گے۔وزیراعظم عمران خان نے ابترحالات میں حکومت سنبھالی ،پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی اورکارکنان ہم وطنوں کی خوشی غمی میں شریک ہوں گے۔تحریک انصاف عدل وانصاف کی پشت پرکھڑی ہے۔پی ٹی آئی کی قیادت کے نزدیک مادروطن پاکستان کے مفادات مقدم ہیں۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آسیہ امیر نے مزید کہا کہ متحدہ اپوزیشن اپنے احتساب کوسیاسی انتقام کانام دے کرعوام کوگمراہ نہیں کرسکتی۔جومٹھی بھرلوگ تین ماہ کاحساب مانگ رہے ہیں وہ اپنی تین دہائیوں کاجواب دیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معتدل تشخص، وقار اورجمہوری کردارپرسمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔پاکستان کی آزاد عدلیہ خودمختاری کے ساتھ اوراپنے آئینی دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے انصاف کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی اورانصاف کی فروانی کے بغیربدعنوانی اوربدانتظامی کی نحوست سے نجات نہیں ملے گی۔اس وقت پاکستان کودرپیش ہربحران ماضی کے حکمرانوں کی نااہلی کانتیجہ ہے ،انہوں نے کہا کہ اگر چاردہائیوں تک ملک پرراج کرنیوالے اوران کے سہولت کارپاک دامن ہیں توپھرانہیں نیب سے کس بات کاڈر ہے ۔ نیب کی چاپ سنائی دے تو پاناما لیگ اورزرداری لیگ کی قیادت بدحواس کیوں ہوجاتی ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com