We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

تاریخی ورثے کی حفاظت اور اندرون شہر کے رہائشیوں کو بہتر معیار زندگی ملنا چاہیے، عبدالعلیم خان

تاریخی ورثے کی حفاظت اور اندرون شہر کے رہائشیوں کو بہتر معیار زندگی ملنا چاہیے، عبدالعلیم خان

دیگر شہروں میں بھی قومی ورثے کو محفوظ بنایا جائیگا ،نائٹ ٹور ازم کو مزید فروغ دینے کی ہدایت
سینئر وزیر کی زیر صدارت والڈ سٹی اتھارٹی کا اجلاس ، ڈپٹی کمشنر کی تجاوزات کے خاتمے پر بریفنگ
لاہور(یو این این )سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ اندرون شہر لاہور کے علاقوں میں تاریخی ورثے کی حفاظت کے ساتھ ساتھ وہاں کے رہائشیوں کو بہتر معیار زندگی بھی ملنا چاہیے ،انہوں نے کہا کہ سرکاری اراضی پر 100فیصد قبضے ختم کیے جائیں کیونکہ تجاوزات کا خاتمہ خود شہریوں کے اپنے لیے فائدہ مند ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز یہاں والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں سیکرٹری بلدیات ،کمشنر و ڈپٹی کمشنر لاہور اور اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کے علاوہ دیگر اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی ، عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ لاہور کی طرز پر دیگر شہروں میں بھی تاریخی ورثے کی حفاظت کی جانی چاہیے اور ملتان ، بھیرہ و دیگر شہروں کیلئے بھی ایسے منصوبے شروع کیے جائیں جن میں تاریخی عمارات اور اُن کے گر دو پیش بہتر سے بہتر ماحول قائم ہو سکے،عبدالعلیم خان نے لاہور کے شاہی قلعہ اور اس کے گردو پیش سیاحت کے فروغ کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں میں بھی ان مقامات کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پیدا کی جانی چاہیے تاکہ وہ خود اس اہم قومی فریضے میں شامل ہو سکیں،انہوں نے والڈ سٹی میں نائٹ ٹور ازم کیلئے مزید سرگرمیوں کے انعقاد کی ہدایت کی ۔سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کو لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف اب تک کی جانے والی کاروائیوں پر ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اربوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کر ا لی گئی ہے اور گوگل میپ کو سامنے رکھتے ہوئے شاہ عالم مارکیٹ اور مختلف علاقوں میں آپریشن عمل میں لائے گئے ہیں ،اسی طرح ہٹائی جانے والی تجاوزات کا ملبہ بھی رات کے وقت اٹھایا جاتا ہے ،اجلاس میں سینئر وزیر کو ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری نے تفصیلات میں بتایا کہ اندرون شہر کی مختلف عمارتوں بالخصوص شاہی قلعے کی بحالی کیلئے غیر ملکی ماہرین اور یونیسکو سمیت عالمی کمپنیوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جس کے باعث تجاوزات کے خاتمے اور تاریخی عمارتوں کا قدرتی حسن بحال ہوا ہے ، انہوں نے بتایا کہ مارچ کے آخر تک شاہی قلعہ اور دیگر تین منصوبوں کی تکمیل ممکن ہو جائے گی جس سے سیاحت کو خاطر خواہ فروغ حاصل ہوگا ، سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے ہدایت کی کہ اندرون شہر کے باقی ماندہ علاقوں میں بھی تجاوزات کے مکمل خاتمے کو یقینی بنایا جائے اور مزار داتا صاحب کے بلمقابل موجود کوڑے کرکٹ کی ڈمپنگ سائٹ ختم کر کے وہاں خوبصورت پارک قائم کیا جائے ،اجلاس کوسیکرٹری بلدیات پنجاب کیپٹن (ر) سیف انجم اور کمشنر لاہور مجتبہ پراچہ نے بھی مختلف امور پر بریفنگ دی ۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com