We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

بین القوامی معیار پر پورا نہ اترنے والے یونیورسٹی کیمپسز بند کر دے جائیں گے ، گورنر

بین القوامی معیار پر پورا نہ اترنے والے یونیورسٹی کیمپسز بند کر دے جائیں گے ، گورنر

مستقبل اور تعلیمی معیار سے کسی کو ہر گز کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے ، طلبہ مسائل کے حل کیلئے میرے پاس آئیں
حکومت بزنس کمیونٹی کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی ، لاہور چیمبر کے دورہ کے موقعہ پر خطاب
لاہور (یو این این )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ملک کی اصل طاقت نوجوان نسل ہے اور ان کے مستقبل اور تعلیمی معیار سے کسی کو ہر گز کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ تعلیم نوجوان نسل کا حق ہے اور اس ضمن میں ان کی کوئی حق تلفی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کے منتظمین کو مخاطب ہو کر کہا کہ وہ کیمپسز بند کر دئیے جائیں گے جو یونیورسٹیز اور بین الاقوامی معیار پر پورا اتر تے نہ ہوں گے اور وہ اس سلسلے میں کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جن طلبا و طالبات نے ڈگریاں لیں ہیں ان کے راستے میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے ۔ گورنر نے طلباء سے کہا کہ وہ سڑکیں بلاک نہ کریں بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے میرے پاس آئیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک کی ترقی و خوشحالی بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی کے لئے حکومت اور بزنس کمیونٹی کا اکٹھے کام کرنا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بزنس کمیونٹی کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی کیونکہ بزنس کمیونٹی کی ترقی سے روزگار کے مواقع پیدا اور ملکی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوتا ہے ۔چوہدری محمد سرور نے کہا کہ سابقہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی بدولت برآمدات اور درآمدات میں نمایاں فرق آیا ہے جس سے معیشت کا گراف نیچے آیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ دلوانے میں نمایاں کردار ادا کیا مگر اس سے جتنا فائدہ اٹھانا چاہیے تھا وہ اٹھایا نہیں جا سکا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے پنجاب کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو گیس کی قیمت دوسروں صوبوں کے برابر کر دی ہے ۔ انہوں نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے عہدیداروں سے کہا کہ وہ شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کے لئے حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کے لئے مہم شروع کی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کا دباؤ ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ خواجہ خاور رشید سینئر وائس پریذیڈنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور کو دوبارہ گورنر پنجاب کے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔ انہوں نے بزنس کمیونٹی کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بنک کے لین دین پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کیا جائے۔دریں اثناہء گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے آج جناح ہسپتال لاہور کا دورہ کیا۔ اِ س موقع پر انہوں نے شیخ اعجاز احمد ٹرسٹ کے زیر اہتمام چلنے والے ڈائیلنسز سنٹر ،سکل لیب،لائبریری اور کچن کا بھی دورہ کیا۔ گورنر پنجاب کو بتایا کہ ڈائیلنسز سنٹر میں روزانہ 150مریضوں کے ڈائیلنسز کیئے جاتے ہیں اور ہر مریض کے ڈائیلنسز پر 5ہزار روپے خرچ ہوتے ہیں ،اسی طرح روزانہ تقریباً 9ہزار مریضوں اور اُن کے لواحقین کو 3وقت کا کھانا بھی دیا جاتا ہے۔ ایم ایس جناح ہسپتال نے بتایا کہ شیخ اعجاز احمد ٹرسٹ کے زیر اہتمام میڈیکل ایجوکیشن کے لئے سکلز لیب قائم کی جارہی ہے جہاں پر ڈاکٹر کو بین الاقوامی معیار کے مطابق مریضوں کی تشخیص اور سرجری کی تربیت دی جائے گی۔ گورنر پنجاب نے جناح ہسپتال میں لائبریری کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر موجود طلباء سے بات چیت کی۔ طلباء نے گورنر کو بتایا کہ یہاں کا ماحول بہترین ہے اوراُنہیں یہاں ہر قسم کی کتب دستیاب ہیں۔ اِس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ تاریخ میں وہی لوگ زندہ اور دلوں پر حکمرانی کرتے ہیں جو دُکھی انسانیت کی خدمت کرتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ہمیں ڈاکٹرز ، نرسز، پیرا میڈیل سٹاف اور طب کے شعبے سے وابستہ افراد پر ناز ہے جو مریضوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com