We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے بھیک مانگ کر کونسی ترقی ہوگی، سلیم بھٹی

بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے بھیک مانگ کر کونسی ترقی ہوگی، سلیم بھٹی

بہاولپور (یو این این )برسراقتدارآنے سے پہلے ہی کاسہ گدائی اٹھانے والے حکمران کیا تبدیلی لائیں گے۔بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے بھیک مانگ کر کونسی ترقی ہوگی۔محمدسلیم بھٹی ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب نے سعودی مالیاتی ادارے کے ساتھ متوقع وفاقی وزیر خزانہ کے رابطوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ یو ٹرن نہیں،اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے بلندوبابگ دعوے سیاسی بیان ثابت ہورہے ہیں۔ایسے ناعاقبت اندیش افراد کے ٹولے سے بہتری کی امید رکھنا عبث ہے۔آنے والے حکمران بھی غریب عوام کے ساتھ سامراجی استعماری نظام کے یگر حواریوں جیسا سلوک کریں گے ان سے مفلس اور غریب آدمی کی حالت ذار میں بہتری کی کوئی امید نہیں۔وہ لٹیرے سرمایہ دار سیاستدان جو اپنے ناجائز سرمائے سے برسر اقتدار آنے کے لئے غیر جمہوری اور غیر سیاسی حربے استعمال کررہے ہیں اپنے کالے دھن کو سفید بنانے اور اخراجات کی وصولی کے لئے غریب عوام کے جسم سے خون کا آخری قطرہ بھی نچوڑ لیں گے۔پیپلز پارٹی غریب عوام کی خلاف کی جانے والی ہر گھناؤنی سازش کو ناکام بنانے کے لئے برسر پیکار رہے گی۔پیپلز پارٹی غریب عوام کی بہتری کے لئے پارلیمانی نظام جمہوریت کی کامیابی اور ترقی کے لئے کوشاں ہے۔تمام منتخب اراکین اور سیاسی جماعتوں کو اسمبلی کے فورم پر سیاسی جدوجہد کرنے کے لئے پیپلز پارٹی نے شاندار قومی خدمت سرانجام دی ہے۔جس سے غیر جمہوری آمریت کی حواری قوتوں کو شکست ہوئی ہے جس کا سہرا آصف علی ذرداری اور بلاول بھٹو ذرداری کے سر ہے۔محمد سلیم بھٹی نے مذید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کی حقوق کی جنگ لڑی، انہیں بااختیاربنانے میں اہم کردار ادا کیا پارلیمان میں اقلیتوں کو سب سے ذیادہ نمائندگی پیپلز پارٹی نے دی اور انہیں ان کے حقوق کے لئے مثبت کردار ادا کیا۔سلیم بھٹی نے اقلیتوں کے دن پر اقلیتی برداری سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ 11اگست کو اقلیتوں کا قومی دن منانے کا فیصلہ سابق صدر آصف علی زرداری کا تھا، غیر مسلم پاکستانیوں کا ملک کے امن، ترقی اور خوش حالی کے لیے کردار قابل تحسین ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com