We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

بین الاقوامی شہرت یافتہ ریسلر انتقال کر گئے

بین الاقوامی شہرت یافتہ ریسلر انتقال کر گئے

فلوریڈا(یو این این)ریسلنگ کی بین الاقوامی دنیا کی معروف شخصیت جیمز ہنری نیڈہارٹ انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق امریکا سے تعلق رکھنے والے معروف ریسلر جمیز ہنری 63 برس کی عمر میں جہان فانی سے کوچ کر گئے۔جیمز ہنری 80 اور 90 کی دہائی میں ریسلنگ کے سب سے بڑے ادارے ڈبلیو ڈبلیو ایف سے وابستہ رہے، وہ جم دی اینوی کے نام سے معروف تھے۔ڈبلیو ڈبلیو ایف میں ٹیگ ٹیم چیمپین رہنے والے ریسلر فلوریڈا میں صبح اپنے گھر میں بے ہوش پائے گئے، کچھ ہی دیر میں ان کی موت واقع ہوگئی۔ان کی اچانک موت سے ان کے ساتھی ریسلرز ار مداحوں کو شدید صدمہ پہنچا۔ان کے بہنوئی اور اپنے عہد کے مقبول ترین ریسلر بریٹ ہارٹ نے اپنے ٹویٹ میں کہا: ’’میں بے حد دکھی اور گہرے صدمے میں ہوں، میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔‘‘ان کی بے ہوشی کے بعد ان کی بیگم نے ایمرجنسی سروس 911 سے رابطہ کیا، مگر وہ جاں بر نہ ہوسکے۔جیمز ہنری نے 1978میں اپنے کیریر کا باقاعدہ آغاز کیا، وہ مختلف کمپنیوں سے وابستہ رہے اور کئی کامیابیاں سمیٹیں۔وہ کینیڈا سے تعلق رکھنے والے معروف ریسلر اسٹو ہارٹ کے داماد تھے، جو ’’اسٹیمپڈ ریسلنگ‘‘ کے نامی سے کمپنی چلاتے تھے۔بعد میں یہ کمپنی ونس مکمین کو فروخت کر دی گئی، جو ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مالک تھے، بعد میںوہ اسی کمپنی میں بریٹ ہارٹ کے ساتھ جلوہ گر ہوئے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com