We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

بہترکارکردگی کیلئے بہترین ہیومن ریسورس کی دستیابی اور میرٹ کو یقینی بنانا ہوگا، چیف سیکرٹری

بہترکارکردگی کیلئے بہترین ہیومن ریسورس کی دستیابی اور میرٹ کو یقینی بنانا ہوگا، چیف سیکرٹری

پائلٹ پراجیکٹ کے طور پرچھوٹے گریڈ کے ملازمین کیلئے بھی ٹریننگ کورسز شروع کروائے جائیں، اکبر درانی کی ہدایت
چیف سیکرٹری کا ایم پی ڈی ڈی کا دورہ ، زیرتربیت افسران کورسز کی افادیت بارے گفتگو ، سیکرٹری MPDD کی بریفنگ
لاہور( یو این این )چیف سیکرٹری پنجاب اکبر درانی کی زیر صدارت منیجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ(MPDD) کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس سے خطاب کے دوران انہوں نے شرکاءپر زور دیا کہ قومی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے بہترین ہیومن ریسورس کی دستیابی اور میرٹ کو یقینی بنانا ہوگا۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ مستقبل کی ذمہ داریوں سے عہدہ برآ ہونے کیلئے سرکاری ملازمین کی جدید خطوط پر تربیت نہایت ضروری ہے کیونکہ کسی بھی ادارے کی ترقی میں افرادی قوت کلیدی کردار ادا کرتی ہے اور سرکاری ملازمین کی استعداد بڑھائے بغیر مطلوبہ اہداف کا حصول ممکن نہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ پائلٹ پراجیکٹ کے طور پرچھوٹے گریڈ کے ملازمین کیلئے بھی ٹریننگ کورسز شروع کروائے جائیں۔ قبل ازیں چیف سیکرٹری پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے
سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ملازمین کی پیشہ ورانہ مہارت میں اضافے کیلئے یہ ادارہ 2002میں قائم گیاتھا، ادارہ کے قیام سے اب تک 40ہزار سے زائد ملازمین کو تربیت فراہم کی جا چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ دو سب کیمپسز راولپنڈی اور ملتان میں قائم کئے جائیں گے، ہر سال 669ملازمین کو تربیت فراہم کی جاتی ہے۔چیف سیکرٹری نے ادارے کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اورزیر تربیت افسران اور ملازمین سے تربیتی کورسز کی افادیت بارے دریافت کیا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com