We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

بھارت دوسری ایٹمی آبدوز پر کام کر رہا ہے،جلد متعارف کروائے گا،امریکہ

بھارت دوسری ایٹمی آبدوز پر کام کر رہا ہے،جلد متعارف کروائے گا،امریکہ

واشنگٹن( یو این این )امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں اس امر کا انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت اپنی دوسری ایٹمی آبدوز پر کام کر رہا ہے اور جلد ہی اسے متعارف کرا دے گا۔بد ھ کو امریکی انٹیلی جنس کی جانب سے متعلقہ حکام کی پیش کی جانے والی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ بھارت اپنی دوسری ایٹمی آبدوز پر کام کر رہا ہے،بھارت عالمی طاقت کے طور پر حیثیت منوانا چاہتا ہے اور اس کیلئے بھارت اپنی ایٹمی طاقت کو ضروری سمجھتا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت پہلی ایٹمی آبدوز تیار کرکے بحریہ کے حوالے کرچکا ہے اور جلد ہی دوسری ایٹمی آبدوز بھی بحری فوج کے حوالے کردی جائے گی،بھارت اپنی فوج کو جدید بنانے کے لیے مسلسل کام کررہا ہے،تاکہ یہ ثابت کرسکے کہ وہ اپنے اندرونی مفادات کیساتھ ساتھ بحر ہند میں موجود مفادات کی حفاظت کرسکتا ہے اور ساتھ وہ یہ بھی ظاہر کرسکے کہ وہ ایشیا بھر میں سفارتی اور معاشی پہنچ بھی رکھتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمڈ سروسز کمیٹی میں پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ دہشتگردی کیخلاف آپریشن سے پاکستان میں دہشتگردی اور فرقہ واریت کم ہوئی ہے،تاہم مزیداقدامات کیلئے پاکستان افغانستان اور امریکا کی طرف دیکھ رہا ہے۔پاکستان سرحدی دراندازی کیخلاف آپریشنز جاری رکھے گا،اس کے علاوہ مغربی افغان سرحد پر بارڈر منیجمنٹ کی کوششیں بھی جاری رکھے گا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان ملک کے اندر بھی دہشتگردی کیخلاف آپریشن جاری رکھے گا،ان کوششوں سے فرقہ وارانہ اور دیگر دہشتگردی کے واقعات میں کمی لانے میں مدد ملے گی،پاکستان افغانستان میں موجود پاکستان مخالف عناصر کیخلاف کارروائی چاہتا ہے اور اس کیلئے امریکا اور افغانستان کی جانب دیکھ رہا ہے،پاکستان اور بھارت کے درمیان کنٹرول لائن پر جاری مسلسل جھڑپوں کے نتیجے میں کشیدگی بڑھنے کے خطرات ہیں اور توقع ہے کہ اس سال بھی دونوں ممالک لائن آف کنٹرول پر اپنی یہی پوزیشن برقرار رکھیں گے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com