We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

بلین ٹری سونامی، 5 سالوں میں پنجاب میں55کروڑ پودے لگائے جائیں گے

بلین ٹری سونامی، 5 سالوں میں پنجاب میں55کروڑ پودے لگائے جائیں گے

1600ایکٹر زمین قبضہ مافیا سے واگزار کروا لی ، لاہورزو کو انٹرنیشنل لیول کا چڑیا گھر بنائیں گے ، سبطین خان

لاہور(یو این این )صوبائی وزیر جنگلات،وائلڈ لائف و فشریز محمد سبطین خان نے کہا ہے کہ محکمہ جنگلات کی1600ایکٹر زمین قبضہ مافیا سے واگزار کروا لی گئی ہے۔ واگزار کروائی گئی زمین کے30فیصد حصے پر پلاٹیشن ہو چکی ہے اور نئے لگائے گئے پودوں کی مانیٹرنگ کے لیےGISلیب کو اپ گریڈ کیا جا رہاہے۔محکمہ جنگلات ابتک 16لاکھ درخت لگا چکا ہے جبکہ2کروڑ نرسریاں بھی تیارکی جا رہی ہیں۔بلین ٹری سونامی پروگرام کے سلسلے میں پنجاب میں55کروڑ پودے 5سالوں میں لگائے جائیں گے جبکہ دو کروڑ پودے2019تک لگا دئیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ لکڑی چوری کے واقعات کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے گئے ہیں،جس جگہ بھی لکڑی چوری ہوئی متعلقہ ڈویژنل فاریسٹ آفیسر کے خلاف سخت کارروائی ہو گی اور اس ضمن میں جرمانے 3گنا بڑھادئیے گئے ہیں۔لکڑی چوری کے 35ہزار کیسز عدالتوں میں چل رہے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ ماہی پروری نے ڈینگی لاروے کو کنٹرول کرنے کیلئے اور کیج فش کلچر کو فروغ دینے کیلئے مختلف اقسام کی مچھلیوں کے بارے میں آگاہی مہم چلائی جس کے تحت سکولوں و کالجوں میں ورکشاپ اور لیکچر زکا اہتمام کیا گیا اور معلوماتی کتابچے عوام کو فراہم کیے گئے ہیں ۔اسی طرح پنجاب میں تلاپیہ مچھلی اور جھینگا مچھلی مہیا کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں۔ بہت جلد پنجاب کی عوام کو تلاپیہ مچھلی او ر جھینگا مچھلی مناسب داموں میں میسر ہو گی ۔اُنہوں نے کہا کہ مچھلی کے گوشت کی مناسب داموں میں عوام تک رسائی سے چکن اور مٹن کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی لائی جاسکتی ہے۔ ایکوا کلچر اور کیج فیش کلچر پروموٹ کیا جا رہا ہے اور پنجاب میں مزید ہیچریز لگائی جا رہی ہیں ۔ہم پنجاب کی عوام کوتازہ مچھلی فراہم کریں گے۔صوبائی وزیرجنگلات نے کہا کہ لاہور چڑیا گھر کو انٹرنیشنل لیول کا چڑیا گھر بنائیں گے جس کامقابلہ سنگاپور کے چڑیا گھر سے کیا جا سکے گا۔لاہور سفاری پارک کو بھی جدید خطوط پر استوار کیا جا رہاہے اور جلد ہی اس منصوبے کومکمل کر لیا جائے گا بعد ازاں لاہور سفاری پارک میں نائٹ سفاری بھی شروع کی جائے گی ۔محکمہ جنگلی حیات نے پچھلے چار ماہ میں آٹھ فالکن ، 523 نایاب نسل کے کچھوے اور 627 مختلف اقسام کے پرندے غیر قانونی طور پر سمگل ہونے سے بچائے اورانہیں آزاد کروایا،سموگ پر قابو پانے کے لیے زیادہ سے زیادہ شجر کاری کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پورے ملک کو سر سبز و شاداب بنانا چاہتی ہے اور خاص طور پر پنجاب کے اندر شجر کاری کے پروگرام کو ایک تحریک کی شکل دینا چاہتی ہے تا کہ ملک میں درختوں کی وجہ سے ایک سبز انقلاب آئے اور بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور گلوبل وارمنگ کی وجہ سے ہونے والے نقصانات سے عوام کوبچایا جا سکے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com