We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

بلوچستان اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھالیا

بلوچستان اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھالیا

کوئٹہ(یو این این)بلوچستان اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھالیا۔ اسپیکرراحیلہ حمید درانی کی سربراہی میں بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں 60 ارکان نے شرکت کی، اسپیکرنے نومنتخب ارکان سے حلف لیا۔ جس کے بعد نومنتخب ارکان نے ممبر رول پر دستخط کئے۔ سردار صالح محمد بھوتانی نے ساتویں، جان محمد جمالی اورنوابزادہ طارق مگسی پانچویں، سید احسان شاہ اورعبدالرحمان کھیتران نے چوتھی جب کہ 13 ارکان اسمبلی نے دوسری بارایم پی اے کی حیثیت سے حلف اٹھایا جب کہ ساتویں باررکن بلوچستان اسمبلی منتخب ہونے والے سابق وزیراعلیٰ ثنااللہ زہری حلف اٹھانے نہیں آئے۔ بلوچستان اسمبلی میں بلوچستان عوامی پارٹی سب سے بڑی جماعت بن کرابھری ہے، پارٹی کی جانب سے جام کمال وزیر اعلیٰ جب کہ عبدالقدوس بزنجو کو اسپیکر نامزد کیا ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com