We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

بلدیاتی نظام میں تبدیلی سہولیات کی نچلی سطح تک ترسیل کیلئے لا رہے ہیں، مخدوم ہاشم

بلدیاتی نظام میں تبدیلی سہولیات کی نچلی سطح تک ترسیل کیلئے لا رہے ہیں، مخدوم ہاشم

لاہور(یو این این ) بلدیاتی نظام میں تبدیلی کسی سیاسی ایجنڈے کے تحت نہیں بلکہ سہولیات کی نچلی سطح تک ترسیل کے لیے لا رہے ہیں۔ خود کو عقل کل نہیں سمجھتے پالیسی سازی کے لیے معاشی و تعلیمی ماہرین،ریسرچ سکالرزاور سٹیک ہولڈز سب کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ معاشی منصوبہ بندی کے لیے سرکاری پرسطح محکمہ خزانہ، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور پی آر اے کی شکل میں بہترین ٹیم میسر ہے۔ سیاسی قیادت عوام کی نمائندگی اور قومی مفادات کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔ اداروں کی مضبوطی کا نعرہ تحریک انصاف کی آئندہ پالیسی کا ترجمان ہے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے لاہور یونیورسٹی فار مینجمنٹ سائینسسز (LUMS) کے زیر اہتمام پری بجٹ ڈسکشن کے دوران کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ کے آئندہ آٹھ ماہ کا بجٹ دراصل گزشتہ حکومت کی جاری ترقیاتی منصوبوں کا اصلاحی بجٹ ہو گا۔ تاہم تحریک انصاف کے 100روزہ ایجنڈے پر عملدرآمد اور آئندہ ترقیاتی منصوبہ بندی کے لیے وقتاً فوقتاً ایسے سیشنز کا انعقاد ضروری ہے۔ انہوں کہا کہ پالیسی سازی ایک اجتماعی عمل ہے جس میں تعلیمی ادارے بھی اتنے ہی اہم ہیں جتنے ریاستی ادارے اور حکمران کیونکہ پالیسی سازی کے لیے تحقیق بنیادی عنصر ہے۔صوبائی وزیر نے چےئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سے درخواست کی کہ وہ فیکلٹی ممبران کے ساتھ مشاورت کے عمل کو جاری رکھنے کے لیے باقاعدہ فریم ورک تیار کریں۔ ڈسکشن میں وائس چانسلر ڈاکٹر ارشد احمد سیکرٹری فنانس شیخ حامد یعقوب، چےئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ حبیب الرحمان گیلانی ، سپیشل سیکرٹری فنانس شیردل، سپیشل سیکرٹری بجٹ سیف اللہ ڈوگر، چےئرمین پی آر اے جاوید احمد، ڈاکٹر علی چیمہ اور دیگر فیکلٹی ممبران نے حصہ لیا۔ سیکرٹری فنانس نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ہے۔ جب تک آبادی اور وسائل میں تناسب پیدا نہیں ہو گا ادارے اور حکومتیں اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہیں گے۔ سیکرٹری فنانس نے بجٹ کی تیاری کے حوالے سے بیوروکریسی پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کے موجود ہ مالی حالات میں بجٹ کے اعدادوشمار میں تبدیلی ممکن نہیں تاہم پالیسی میں اصلاح کی گنجائش باقی ہے جس کے لیے حکومت سے مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ چےئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور سمیڈا کے لیے مختص کیا جانے والا بجٹ بیوروکریسی کے سیاسی قیادت کے ساتھ تعاون کا ثبوت ہیں۔انہوں نے کہا کہ پالیسی سازی میں ہمیشہ سیاسی ایجنڈوں کو اہمیت دی جاتی ہے

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com