We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

بلاول بھٹو زرداری کا ہر فیصلہ ملک و قوم کے مفاد میں ہوتا ہے ، بیلم حسنین

بلاول بھٹو زرداری کا ہر فیصلہ ملک و قوم کے مفاد میں ہوتا ہے ، بیلم حسنین

لاہور ( یو این این ) پیپلز پارٹی کی مرزکی رہنما بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ایک نظریاتی جماعت ہونے کے ناطے جمہوریت کی بات کرتی ہے ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پاکستان میں واحد جمہوریت کے علمبردار ہیں جنہیں اپنی ذات سے زیادہ پاکستان عزیز ہے ، اسی لئے وہ جو بھی فیصلہ کرتے ہیں وہ صرف ملک و قوم کے مفاد می ہوتا ہے ۔، وہ گزشتہ روز میڈیا سے گفتوگ کر رہی تھی۔ بیگم بیلم حسنین نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی غیر جمہوری طاقت کا ساتھ نہیں دیتی ، کیونکہ بھٹو خاندان کا ریکارڈ ایک کھلی کتاب کی طرح پوری قوم کے سامنے ہے ، جمہوریت کیلئے جو قربانیاں بھٹو خاندان اور پیپلز پارٹی نے دیں وہ پاکستان کی تاریخ کا سنہری باب ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج بلاول بھٹو زرداری اپنی والدہ شہید بینظیر بھٹو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جمہوریت کا ساتھ دے رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ بلاول بھٹو زرداری جب اپنے سیاسی مخالفین سے بھی خندہ پیشانی سے ملتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ضمنی انتخاب میں اگر پیپلز پارٹی نے کسی سے اتحاد کیا تو وہ بھی جمہوری عمل کا تسلسل قائم رکھنے کیلئے ہو گا، کیونکہ پیپلز پارٹی پنجاب میں آج بھی زندہ ہے اور پاکستان کے لوگ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے دور کو یاد کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بلاو بھٹو زرداری جلد پنجاب کا دورہ کریں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com