We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

بجٹ 2018-19 میں سماجی شعبوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے،خالد محمود

بجٹ 2018-19 میں سماجی شعبوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے،خالد محمود

لاہور(یو این ای)صوبائی وزیر میاں خالد محمودنے پنجاب بجٹ2018-19 پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت نے موجودہ مالی بحران کے باوجود عوام دوست، ٹیکس فری اورمثالیبجٹ پیش کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ 2018-19 میں سماجی شعبوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے اور وزیرِاعظم عمران خان کی زیرِ قیادت پی ٹی آئی کی حکومت صوبے میں حقیقی معنوں میں ترقی لائے گی ۔انہوں نے کہاکہ تعلیم، صحت اور فلاحی منصوبے ہماری حکومت کی عملی تر جیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ بجٹ 2018-19میں گزشتہ ادوار کی مالی بے ضابطگیوں اور بدعنوانیوں کے منفی اثرات کو زائل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔گزشتہ دورہ حکومت میں میگاپراجیکٹس کے نام پر ایسے منصوبے تشکیل دیئے گئے جن کا مقصد عوام کی فلاح و بہبود سے زیادہ ذاتی خود نمائی تھی۔ وزیرِ اعظم کا 100 روزہ اصلاحی پروگرام صوبے کی ترقیاتی منصوبہ بندی کا مرکز ہے۔ 100روزہ پلان گورننس میں بہتری ،مضبوط فیڈریشن،معاشی استحکام ، زرعی ترقی ،آبی وسائل کے تحفظ کا پیش خیمہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ عوام دوست اور فلاحی بجٹ پیش کرنے پر پنجاب کابینہ اور وزیرِاعلی سردار عثمان بزدار مبارکباد کے مستحق ہیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com