We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

بجٹ میں ایجوکیشن سیکٹر کیلئے 373ارب روپے مختص کئے گئے ، مراد راس

بجٹ میں ایجوکیشن سیکٹر کیلئے 373ارب روپے مختص کئے گئے ، مراد راس

یہ رقم مسلم لیگ ن کے گزشتہ مالی سال کے بجٹ سے28ارب روپے زیادہ ہے، صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن

لاہور(یو این این)صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے مجموعی طور پر رواں مالی سال 2018-19کے بجٹ میں ایجوکیشن سیکٹر کیلئے 373ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے جو کہ گزشتہ مالی سال سے28ارب روپے زیادہ ہے۔ یہ بات انہوں نے رواں مالی سال2018-19کیلئے پیش کیے جانے والے بجٹ اجلاس کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔صوبائی وزیر مراد راس نے کہا کہ اس وقت صوبہ پنجاب میں 90لاکھ سے زائد بچے سکولوں سے باہر ہیں اور گزشتہ حکومت کے تمام تر دعووں کے باوجود بچوں کی بڑی تعداد سکولوں سے باہر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کیلئے تعلیم کے شعبہ کی بہتری اولین ترجیح ہے۔مراد راس نے کہا کہ حکومت پنجاب پائیدار ترقی کے اہداف2030 کے تحت اایجوکیشن سیکٹر کیلئے مقرر کردہ تمام اہداف کے حصول کو یقینی بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ سکولوں میں بچوں کیلئے غذا کی فراہمی اور عصر حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے جدیدٹیکنالوجی کو اپناتے ہوئے ٹیبلٹ کمپیوٹرز کی فراہمی کیلئے پائلٹ پراجیکٹ کا بھی آغاز کیا جا رہا ہے۔صوبائی وزیر مرا د راس نے کہا کہ500ملین سے زائد کی رقم سے پری پرائمری سکولنگ پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے جس سے صوبہ پنجاب کے لاکھوں بچوں کو ڈراپ آؤٹ سے بچانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہائی سکولز میں ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن کے فروغ کیلئے 50ملین روپے سے نیا پروگرام متعارف کروایا جا رہا ہے جس سے فنی تعلیم کو فروغ حاصل ہو گا اور ہماری سکلڈ فورس انٹرنیشنل مارکیٹ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائے گی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com