We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

بجٹ انتہائی متواز ن اور عوام دوست ہے جو مخالفین پر بجلی بن کر گراہے ، چوہدری ظہیر الدین

بجٹ انتہائی متواز ن اور عوام دوست ہے جو مخالفین پر بجلی بن کر گراہے ، چوہدری ظہیر الدین

لاہور(یو این این)صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن چوہدری ظہیر الدین نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے پیش کیا جانے والا بجٹ انتہائی متواز ن اور عوام دوست ہے جو مخالفین پر بجلی بن کر گراہے ، وہ رواں مالی سال بجٹ2018۔19ء پر اظہار خیال کر رہے تھے۔ چوہدری ظہیر الدین نے کہا کہ حکومت نے ملک کو درپیش معاشی مسائل کے باوجود ایک انصاف پسند بجٹ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں حقیقت پسند انہ معاشی و ترقیاتی اہداف بیان کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ پاکستان تحریک انصاف کے منشور کا عکاس ہے۔ محدود وسائل میں رہتے ہوئے اس سے بہتر بجٹ پیش نہیں کیا جا سکتا تھا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کا یہ پہلا بجٹ ہے جو اول آخر غریب دوست ہے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ ملک میں خوشحالی لائے گااور اس سے ترقی کا باب کھلے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت کو پی ٹی آئی حکومت کا پہلا کامیاب بجٹ پیش کرنے پر مبارکبادپیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن بجٹ پر سوچے سمجھے بغیر تنقیدکے نشتربرسارہی ہے جو کہ ان کی نا سمجھی اور کم علمیت کا ثبوت ہے۔چوہدری ظہیر الدین نے کہا کہ عوام جلد بجٹ کے مثبت اثرات سے مستفید ہو ں گے۔انہوں نے بجٹ کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملکی معیشت کے فروغ میں کلیدی اہمیت کا حامل ہو گا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سابق حکومتوں کے نمائشی بجٹس کے بر عکس حالیہ بجٹ سے بے روز گاری میں بھی واضح کمی آئے گی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com