We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

بجلی چو ری روکنے کیلئے جامع پلان ترتیب دیا جائے، پیاف

بجلی چو ری روکنے کیلئے جامع پلان ترتیب دیا جائے، پیاف

اعلان خوش آئند ہے ، تمام دستیاب وسائل انڈسٹری کو منتقل ہوں گے اورصنعتیں اپنی کیپیسیٹی کے مطابق کام کر سکیں گی
بجلی چوری کے نتیجے میں کو سالانہ ابوں روپے کا نقصان پہنچتا ہے ، میاں نعمان کبیر، ناصر حمید خان،جاوید صدیقی

لاہور(یو این این )پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ نے ملک بھرمیں بجلی کی چوری کو روکنے کے حوالے سے اقدامات کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں ٹاسک فورس کی تشکیل خوش آئند ہے اور اس سلسلے میں مشاورت کے ساتھ موئثر قانون سازی کی جائے اور بلا امتیاز بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کی جائے ۔ آج یہاں صنعتکاروں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران پیاف کے چیئر مین میاں نعمان کبیر سیئنر وائس چیرمین ناصر حمید خان اور وائس چیئرمین جاوید اقبال صدیقی نے کہا حکومت کے بجلی چوری روکنے کے اقدام سے تمام دستیاب وسائل انڈسٹری کو منتقل ہوں گے اورصنعتیں اپنی کیپیسیٹی کے مطابق کام کر سکیں گی ۔ بجلی چوری کے نتیجے میں ملک کو نا صرف سالانہ ابوں روپے کا نقصان پہنچتا ہے بلکہ توانائی کا بحران مزید سنگین ہو جا تا ہے اور اس نقصان کو ریگولر صارفین سے پورا کیا جاتا ہے جو باقاعدگی سے اپنا بل ادا کرتے ہیں جو پیداواری لاگت میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔ میاں نعمان کبیر نے کہا کہ ملکی صنعت کے لیے مہنگی بجلی کے ساتھ چلنا محال ہے۔پیداواری شعبہ مقابلے کی دوڑ سے باہر ہوتا جا رہا ہے۔ سیئنر وائس چیئر مین پیاف ناصر حمید خان اورجاوید اقبال صدیقی نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ بجلی کی چو ری روکنے کے لئے ایک ایسا جامع لائحہ عمل اورقانون سازی کو یقینی بنانے کے لئے راست اقدامات کئے جائیں اور بجلی چوری کے خلاف کاروائیوں کے دائرہ کار کو وسیع کیا جائے، اس کے مثبت نتائج بر آمد ہوں گے اور اس سے بجلی کے بحران پر قابو پانے میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com