We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

ای چلان ، پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے لاہور میں سٹاپ لائنز کوواضح کرنا شروع کردیا

ای چلان ، پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے لاہور میں سٹاپ لائنز کوواضح کرنا شروع کردیا

ایک ہفتے میں شہر کی تمام شاہراہوں کی سٹاپ لائنوں کو واضح کردیا جائیگا، عوام کو ٹریفک قوانین کی پاسداری میں مدد ملے گی:ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی

لاہور(یو این این)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے اپنی مدد آپ کے تحت شہر کی مختلف شاہراہوں پر غیر واضح سٹاپ لائنز کو بہتر بنانے کا کام شروع کر دیا ہے۔اتھارٹی نے لاہورہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی کے حکم پر شہر میں ای چالان کا آغاز کیا اور اس ضمن میں شہریوں کی آگاہی کیلئے مہم بھی جاری ہے۔ اسی ضمن میں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے شہر کی بڑی شاہراہوں پر 50سے زائد سٹاپ لائنوں کوواضح کردیا ہے۔ اتھارٹی کے سٹاف نے گزشتہ رات معروف شاہراہوں اور چوکوں میں سٹاپ لائنوں کوبہتر بنایا۔ گزشتہ رات برکت مارکیٹ، ایکسپو سینٹر، نیو کیمپس، ایوب چوک، جوڈیشل کالونی ٹھوکر، نقشہ سٹاپ، بھیکے وال موڑ، ڈاکٹرز ہسپتال اور گلزار انڈرپاس پر کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق ان شاہراہوں پر سٹاپ لائنوں کو واضح کرنے سے عوام کو ٹریفک قوانین کی پاسداری میں مدد ملے گی ۔ شہریوں سرخ اشارے پر سٹاپ لائن سے پیچھے رکنا ہو گا تاکہ قانون کی پاسداری ہو۔ خلاف ورزی کی صورت میں کیمروں کی مدد سے ای چلان جاری ہو گا جو انہیں گھر پر موصول ہو گا۔ ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے بتایا کہ ایک ہفتے میں شہر کی تمام شاہراہوں کی سٹاپ لائنوں کو واضح کردیا جائیگا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com