We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

ایگریکلچر مارکیٹنگ ایکٹ میں اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ترامیم لائی جائیں گی، لنگڑیال

ایگریکلچر مارکیٹنگ ایکٹ میں اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ترامیم لائی جائیں گی، لنگڑیال

40 سال کے بعد آبادی ،اجناس اور پیداوار کے اعتبار سے قانون میں تبدیلی ہونی چاہیے ، سابقہ حکومت نے مشاورت کے بغیر منظور کروایا
سپشل سیکرٹری مارکیٹنگ کوترجمہ کروا کے اسٹیک ہولڈرز کو بھجوانے کی ہدایت ، کانفرنس سے صوبائی وزیر زراعت کا خطاب
لاہور(یو این این )پنجاب ایگریکلچر مارکیٹنگ اتھارٹی ایکٹ2018 کا جائزہ لینے کیلئے زراعت ہاؤس لاہور میں پیر کے رو زکانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک نعمان احمد لنگڑیال وزیر زراعت پنجاب نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی ۔کانفرنس میں واصف خورشید سیکرٹری زراعت پنجاب،احسان بھٹہ اسپشل سیکرٹری زراعت (مارکیٹنگ)،سید ظفریاب حیدر ڈائریکٹر جنرل زراعت(توسیع)،محمد رفیق اختر ڈائریکٹر نظامت زرعی اطلاعات پنجاب سمیت محکمہ زراعت کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔کانفرنس میں کمیشن ایجنٹس،آڑھتیوں و کاشتکاروں سمیت زرعی مارکیٹنگ کے کاروبار سے وابستہ تمام اسٹیک ہولڈرزنے بھی شرکت کی۔اس موقع پر ملک نعمان احمد لنگڑیال وزیر زراعت پنجاب نے کانفرنس میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکومت نے 31 مئی2018 کو پنجاب ایگریکلچرمارکیٹنگ ایکٹ کی منظوری دی تھی۔اس ایکٹ کی بعض شکوں پر بطور کاشتکار انہیں بھی اعتراض تھا مثلاً ٹیکس وزن پر لاگو کیا جائے یا جنس کی قیمت پر کیونکہ اگر ٹیکس کو زرعی جنس کی قیمت پر لاگو کیا جائے تو کاشتکار کا نقصان ہے۔اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ ہمارا موجودہ مارکیٹنگ کا نظام1978 کے ایکٹ کے ساتھ چل رہا ہے اور 40 سال کے بعد آبادی ،اجناس اور پیداوار کے اعتبار سے اس قانون میں تبدیلی ہونی چاہیے مگر سابقہ حکومت نے موجودہ پنجاب ایگریکلچرمارکیٹنگ ایکٹ 2018 کاشتکاروں و دیگر اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بغیر منظور کروایا لہذٰا اس میں ترمیم تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کی جائے گی اور ایسا متفقہ قانون بنایا جائے گا جس سے زرعی مارکیٹنگ کے کاروبار سے وابستہ تمام افراد مستفید ہوں گے۔وزیر زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ دنیا ترقی کی طرف جارہی ہے تو ہمارے بھی مارکیٹ کے نظام میں تبدیلی لازمی ہونی چاہیے۔تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کے بعداس ایکٹ میں ترامیم کیلئے صوبائی اسمبلی سے رجوع کیا جائے گا۔ آج کی اس کانفرنس کے انعقاد نے تمام اسٹیک ہولڈرز کوایک پلیٹ فارم مہیا کیا ہے جہاں سب نے اکھٹے ہوکرمارکیٹنگ نظام کی بہتری کیلئے تجاویز پیش کیں ہیں۔ ان تجاویز کی روشنی میں ہم ایک نئے مارکیٹنگ قوانین کو ایک ایسے سانچے میں ڈھالنے میں کامیاب ہوں گے جس سے کسانوں کی مشکلات دور ہو سکیں گی اور عوام کو بہتر اور معیاری اشیائے ضروریہ سستے داموں میسر آسکیں گی۔واصف خورشید سیکرٹری زراعت پنجاب نے کہا کہ آج کی اس کانفرنس میں جو تجاویز دی گئی ہیں اس کی روشنی میں پنجاب ایگریکلچر مارکیٹنگ ایکٹ2018 کے مسودے میں ترامیم کی جائیں گی۔انھوں نے احسان بھٹہ اسپشل سیکرٹری زراعت (مارکیٹنگ) کو ہدایت کی کہ اس ایکٹ کا اردو زبان میں عام فہم ترجمہ کروا کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو بھجوایا جائے تاکہ مکمل ہم آہنگی سے ترامیم کی جا سکیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com