We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

ایکسائز کے افسران ریکوری کے معاملات کو درست کریں، حافظ ممتاز

ایکسائز کے افسران ریکوری کے معاملات کو درست کریں، حافظ ممتاز

تمام ٹیکس دہندہ کمپیوٹرائزڈ چالانوں کے ذریعے ٹیکس کی ادائیگی کریں ،اگر کوئی شکایت ہو تو میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں
لاہور(یو این این )ایکسائز کے افسران ریکوری کے معاملات کو درست کریں ۔پنجاب میں ٹیکس کے نظام کو بہتر کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو اپنایا گیا ہے۔اس کے تحت لوگوں کو ٹیکس ادا کرنے اور محصولات کو جمع کروانے میں کوئی دقت پیش نہیں آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حافظ ممتاز احمد نے اپنے دفتر میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام ڈویژنل ڈائریکٹر زریکوری کے معاملہ کو مزید بہتر کریں اور ریکوری کے لیے ہر ممکن اقدام کریں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ای سسٹم متعارف کروا دیا گیا ہے اور کچھ اضلاع میں کمپیوٹرائزڈ سسٹم بھی متعارف کروایا گیا ہے۔اس کمپیوٹرائزڈ سسٹم سے ٹیکس جمع کروانے والے اپنی تمام تفصیلات منٹوں میں حاصل کر سکتے ہیں۔عوام کو ایکسائز آفس کے دفتروں کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حافظ ممتاز احمد نے کہا کہ نئے پاکستان کی تعمیر میں ہم سب مل کر اپنا اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔ٹیکس کے نظام میں بہتری اورٹیکس دینے والوں کے لیے زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کر نے پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ایکسائز نئے پاکستان کی تعمیر میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ تمام ٹیکس دہندہ کمپیوٹرائزڈ چالانوں کے ذریعے ٹیکس کی ادائیگی کریں اور اگر کوئی شکایت ہو تو میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔ اور آپ کی شکایات پر عمل درآمد بھی ہوگا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com