We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

ایکسائز دفاتر میں ایجنٹوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا،حافظ ممتاز احمد

ایکسائز دفاتر میں ایجنٹوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا،حافظ ممتاز احمد

صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ایجنٹ مافیاکے خلاف کارروائی، ڈیفنس ایکسائز آفس کے ای ٹی او کو وارننگ جاری
لاہور (یو این این ) صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حافظ ممتاز احمد نے جمعرات کے روز ڈیفنس میں ایکسائز آفس کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے وہاں پر موجود ایجنٹ مافیہ کے ایک ایجنٹ کو پکڑا اور پولیس کے حوالے کردیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر کو وارننگ جاری کی کہ اگر پھر کبھی کوئی ایجنٹ دفتر میں پایا گیا تو متعلقہ ای ٹی اوکے خلاف کاروائی ہوگی۔وہاں پر موجود سائلین کے مسائل سنے اور ان کو فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ٹیکس قوم کی امانت ہے اور اس کو بر وقت ادا کرنا ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔ نئے پاکستان کی تعمیر میں ہم سب ٹیکس کو وقت پر جمع کروا کے حصہ ڈال سکتے ہیں۔ ملک کی تعمیر و ترقی ٹیکس پر منحصر ہے ۔ کرپٹ عناصر کے خلاف میں خود کاروائی کروں گا اور کرپشن کرنے والے کو اس محکمہ میں کوئی جگہ نہیں دی جائے گی۔ ڈیفنس آفس کے دورے کے دوران صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حافظ ممتاز احمد نے سائلین سے کہا کہ اگر آپ لوگوں کو محکمہ کے متعلق کوئی شکایت ہو تومیرے دروازے ہر وقت عوام کے لیے کھلے ہیں۔انہوں نے ایکسائز آفس کے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ اگر ایجنٹ مافیہ کاکوئی بندہ دفتر کے اندر پایا گیا تو تمام متعلقہ افسران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے متعلقہ ای ٹی او کو ہدایت جاری کی کہ موٹر وہیکل رجسٹریشن اور ٹیکس سائلین کے علاوہ کوئی غیر متعلقہ آدمی ایکسائز آفس میں نہیں ہوناچاہیے۔عوام کو وقت پر اور ایمانداری کے ساتھ سہولیات مہیا کی جائیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com