We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں جامع اصلاحات کا نفاذکیا جا رہا ہے، حافظ ممتاز احمد

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں جامع اصلاحات کا نفاذکیا جا رہا ہے، حافظ ممتاز احمد

ٹریننگ سینٹر کے قیام سے ملازمین کی کارکردگی بہتر ہو گی، تمام خدمات کا رپوریٹ ماحول میں فراہم کر رہا ہے
جدید ٹیکنالوجی اور کمپیوٹرائزیشن کے ذریعے ٹیکس کا نظام بہتر ہو گا، ٹریننگ سنٹر کے افتتاح پر صوبائی وزیرکا خطاب

لاہور(یو این این ) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں اصلاحات کے ایک جامع پروگرام کا نفاذ اچھا عمل ہے ۔ محکمہ کے تمام ٹیکسز کی کمپیوٹرائزیشن ، رجسٹریشن ، بُکس کی جگہ سمارٹ کارڈ کا اجراء ، پراپرٹی ٹیکس اور موٹر وہیکل رجسٹریشن کے نظام میں عوامی سہولیات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بنیادی تبدیلیاں، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے سٹاف کی بہتری اور عوام سے براہ راست رابطے میں کمی دور کرنے جیسے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار وزیر برائے ایکسائز ، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول حافظ ممتاز احمد نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ٹریننگ سینٹر کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ اس موقع پرکرسٹن کپٹنسٹینر، (Mr. Christan Kaptenstiener)ہیڈ آف دی پروگرام GIZ Logo ، اکرم اشرف گوندل (ڈائریکٹر جنرل)، مسعود الحق ( ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل) ، رضوان اکرم شیروانی (ڈائریکٹر )، عمران اسلم (ڈائریکٹر) ، راؤ شکیل (ڈائریکٹر)، مشتاق فریدی (ڈائریکٹر)، مہدی رضا رضوی (ٹیم لیڈر ریونیو جنریشن)، مس افاضہ وحید (ایڈوائز ریونیو جنریشن ) دانیال منصورودیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ونارکوٹکس کنٹرول پنجاب حافظ ممتاز نے GIZ جرمن تعاون کے اشتراک سے معاونت برائے مقامی انتظام کا ری پروگرام کے تحت ٹریننگ فیسلٹی کا فتتاح کیا ۔ اس ٹریننگ سینٹر سے محکمہ کے افسران کو جدید ٹیکنالوجی کے طریقہ کار کے بارے میں بتایا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ہم نے پنجاب کے بڑے شہروں میں بہترین سہولیات سے مزین سروس سینٹرز کے قیام کا آغاز کیا ہے جو عوام کو محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے متعلق تمام خدمات کا رپوریٹ ماحول میں فراہم کر رہے ہیں۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق عوام کو جدید سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جا رہیں ہیں۔ اس طرح کے سروس سینٹرز پنجاب کے تمام شہروں میں قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے کہا کہ ہمیں اس بات کا مکمل احساس ہے کہ ہمیں اپنے تمام دفاتر میں اعلیٰ سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ فراہم کرنے والے سٹاف کی کارکردگی کو بھی بہتر بنانا ہے۔اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے سٹاف کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اور عوامی ضروریات کے مطابق تربیت کا انتظام کریں۔ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ٹریننگ سینٹر کا قیام اس سلسلے کی پہلی کڑی ہے۔ اس ٹریننگ سینٹر میں ہم اپنے سٹاف کو ٹیکس قوانین کے بارے میں ٹریننگ کے ساتھ ساتھ اعلیٰ پائے کی خدمات فراہم کرنے کے طریقوں سے آگاہی بھی فراہم کریں گے تاکہ عوام کو سرکاری دفاتر میں ایک خوشگوار تبدیلی کا احساس ہو۔صوبائی وزیر حافظ ممتاز احمد نے کہا کہ اس ٹریننگ سینٹر کے قیام میں جرمنی کے ترقیاتی ادارے GIZ کے تعاون کا انتہائی شکر گزار ہوں نے ہمارے ادارے کی بہتری کے لئے تعاون کیا ۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com