We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم پنجاب نے منی لانڈرنگ کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت کر دی

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم پنجاب نے منی لانڈرنگ کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت کر دی

صوبائی ٹاسک فورس اینٹی منی لانڈرنگ ملوث لوگوں کے خلاف کاروائی کرے اور رپورٹ باقاعدگی سے پیش کرے
روک تھام کے لیے ممکنہ وسائل مہیا کیے جائیں گے، محکمہ داخلہ ٹاسک فورس کی ہر ممکن مد د کرے گا، اجلاس سے خطاب
کیپٹن (ر) فضیل اصغرکا محکمہ داخلہ کے دفاتر کا دورہ،محکمانہ اجلاس میں اہم امور پر بریفنگ ، موقعہ پر احکامات جاری کئے
لاہور(یو این این)ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر کی زیرِ صدارت منی لانڈرنگ کے حوالے سے ایک اجلاس سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں منی لانڈرنگ کو روکنے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سپیشل سیکرٹری داخلہ طارق محمود جاوید ،ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر آصف طفیل،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی رائے طاہر، ایڈیشنل آئی جی آپریشن اظہر کھوکھر،ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر وقار عباسی، ڈپٹی سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی ڈاکٹر احسن منیر بھٹی اورکسٹم ڈیپارٹمنٹ سے جمیل ناصرو دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر نے کہا کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔تاکہ اس غیر قانونی کام کو روکا جاسکے۔انہوں نے کہا صوبائی ٹاسک فورس اینٹی منی لانڈرنگ اس غیر قانونی کام میں ملوث لوگوں کے خلاف کاروائی کرے اور ان کے خلاف کی جانے والی کاروائی کی رپورٹ باقاعدگی سے پیش کرے۔انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے اینٹی منی لانڈرنگ فورس کو ممکنہ وسائل مہیا کیے جائیں گے۔اور کاروائی کرنے کے لیے محکمہ داخلہ صوبائی ٹاسک فورس اینٹی منی لانڈرنگ کی ہر ممکن مد د کرے گا۔
دریں اثناء ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغرنے محکمہ داخلہ کے مختلف دفاتر کا دورہ کیا۔ اور ان کی سربراہی میں محکمہ داخلہ کے دفتر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں دفتری امور پرسپیشل سیکرٹری داخلہ طارق محمود جاوید نے تفصیل سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو بریف کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر آصف طفیل ،ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل عدنان ارشد اولکھ،ایڈیشنل سیکرٹری پولیس خاور کمال، ڈپٹی سیکرٹری جنرل کیپٹن ریٹائرڈ ملک شہباز وحید، ڈپٹی سیکرٹری جوڈیشل بلال الیاس اور ڈپٹی سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی ڈاکٹر احسن منیر بھٹی بھی موجود تھے۔اس اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو اصلحہ رجسٹریشن کو نادرا سے کمپیوٹرائزڈکروانے کے متعلق بریف کیا۔ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر آصف طفیل نے چائلڈپروٹیکشن میں ہونے والے ترقیاتی کاموں اورچائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کے متعلق ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو تفصیل سے بریف کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری پولیس خاور کمال نے پولیس ونگ سے متعلق سیکرٹری داخلہ کو بریف کیا۔ایڈیشنل سیکرٹری پولیس نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو قانون کی خلاف ورزی کرنے والے فنکاروں کو شو کاز نوٹس جاری کرنے کے متعلق بتایا۔ایڈیشنل سیکرٹری نے بریف کرتے ہوئے مزید بتایاکہ تمام پرفارم کرنے والے فنکاروں کویہ شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیاہے کہ پرفارم کرنے سے پہلے سکرپٹ وغیرہ محکمہ داخلہ کو بھیجا جائے۔ڈپٹی سیکرٹری جنرل کیپٹن ریٹائرڈ ملک شہبازوحید نے محکمہ داخلہ کے مختلف سیکشنز میں درپیش مسائل سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو آگاہ کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر نے محکمہ کے متعلق مسائل کوموقع پر حل کرنے کے احکامات دیئے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com