We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب کیپٹن ریٹائر ڈ فضیل اصغر نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کا دورہ

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب کیپٹن ریٹائر ڈ فضیل اصغر نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کا دورہ

لاہور (یو این این )ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب کیپٹن ریٹائر ڈ فضیل اصغر نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سپیشل سیکرٹری طارق محمود جاوید ایڈیشنل سیکرٹری کرنل وجاہت اور ڈائریکٹر فرانزک سائنس ایجنسی محمد اکرم بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی اپنی نوعیت کی پہلی سائنس ایجنسی ہے۔ڈائریکٹر جنرل فرانزک سائنس ایجنسی ڈاکٹر اشرف طاہر نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ فضیل اصغر کو فرانزک سائنس ایجنسی کے مختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ کروایا۔ کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر نے کہا کہ فرانزک سائنس ایجنسی کی مدد سے بہت اہم فیصلے کرنے میں مدد ملی ہے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر نے کہا کہ فرانزک سائنس ایجنسی کی مزید بہتری کے لیے پنجاب حکومت اور محکمہ داخلہ ہر ممکن کوشش کرے گا۔انہوں نے کہا کہ فرانزک سائنس ایجنسی کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا ہے۔اس فرانزک سائنس ایجنسی میں پورے پاکستان کے فرانزک ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فرانزک سائنس ایجنسی کی مدد سے جرائم کو قابو کرنے اور تفتیش کے مرحلے کو مکمل کرنے میں بہت مدد ملتی ہے ۔ ڈائریکٹر جنرل فرانزک سائنس ایجنسی ڈاکٹر اشرف طاہر نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو بتایا کہ لیبارٹری کے تمام ڈاکٹرز اور دوسرا سٹاف باقاعدہ تربیت یافتہ ہے اور یہاں پر مختلف یونیورسٹیوں کے متعلقہ طالب علموں کو ٹریننگ دینے کے بھی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ کیپٹل ریٹائرڈ فضیل اصغر نے ڈی جی فرانزک ایجنسی کی کاوشوں کو سراہااور دیگر افسران سے بھی ملاقات کی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com