We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

ایڈشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب کی سکیورٹی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

ایڈشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب کی سکیورٹی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

لاہور(یو این این )ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر کی زیرِ صدارت لاء اینڈ آرڈر کے حوالے سے ایک اہم اجلاس لاہور سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتِ حال کے متعلق جائزہ لیا گیا۔اس اجلاس میں سپیشل سیکرٹری داخلہ طارق محمود جاوید ،ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر ثاقب ،ڈپٹی سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احسن منیر بھٹی ،آئی جی پنجاب امجد سلیمی ، کمشنرلاہورڈویژن ،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ اور سکیورٹی اداروں کے سربراہان بھی موجود تھے۔ایڈشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر نے سکیورٹی اداروں کے سربراہان کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز،ریجنل پولیس افسران ،ڈسٹرکٹ پولیس افسران سے اضلاع کی سکیورٹی کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے ڈویژنل سکیورٹی افسران کو اپنے اپنے اضلاع میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتِ حال کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com