We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

ایوان کی کاروائی کو پر امن رکھنا حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ ذمہ داری ہے، فیاض الحسن چوہان

ایوان کی کاروائی کو پر امن رکھنا حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ ذمہ داری ہے، فیاض الحسن چوہان

حمزہ شہباز کی قیادت میں اپوزیشن کو اپنا آمروں سے تعلق ثابت کرنے سے گریز کرنا چاہئے،اپوزیشن کو چاہئے اسمبلی میں آکر بیٹھے
لاہور (یو این این ) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقا فت فیا ض الحسن چو ھان نے اپوزیشن کی پنجا ب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر ن لیگ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان کے تقدس کو ملحوظ خاطر رکھتے ہو ئے اپوزیشن کو سپیکر پنجاب اسمبلی سے مزاکرات کرنے چا ہیں۔ حمزہ شہباز کو چاہیے کہ وہ اپنے اراکین اسمبلی سمیت بزنس ایڈوائزر ی کمیٹی میں شرکت کریں۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے پیر کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ فیاض چوہان کا مذید کہنا تھا کہ صو بائی حکومت بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں اپوزیشن کا مؤقف سننے کے لئے تیار ہے کیونکہ پی ٹی آئی کی حکومت حقیقی جمہوریت کی علمبردار جماعت ہے۔ ہم کوئی فیصلہ عوام کے منتخب کردہ نمائندوں کی غیر مو جودگی میں نہیں کرنا چاہتے۔ جمہوریت کا اصل حسن ہی حکومت کا اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔ اسمبلی کاروائی کو پرامن طریقے سے چلانا صرف حکومت نہیں بلکہ اپوزیشن کی بھی ذمہ داری ہے۔ خود عوام اور جمہور پسند حلقے بھی ایوان کی پرامن کاروائی کے راستے میں ہر قسم کی رکاوٹوں کو معیوب سحمجھتے ہیں۔ حمزہ شہباز کو میرا مشورہ ہے کہ وہ اسمبلی میں اپنے اراکین سمیت آئیں اور عوام کے وسیع تر مفاد میں قانون سازی کے عمل کو کامیاب کریں ناکہ اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کر کے اپنا تعلق اور رشتہ آمریت سے ثابت کریں۔ بعد ازاں میٹرو بس اور اورنج ٹرین پر میڈیا میں تبصرہ کرتے ہوئے فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ ملک کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ یہ منصوبے ذاتی تشہیر اور کمیشن کمانے کے لئے شروع کئے گئے تھے جو کہ سفید ہاتھی بن چکے ہیں۔ درحقیقت یہ منصوبے معیشت پر بوجھ بن چکے ہیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com