We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

اینستھیزیا ماہرین کی کمی والے5 اضلاع میں متبادل بندوبست کردیا گیا

اینستھیزیا ماہرین کی کمی والے5 اضلاع میں متبادل بندوبست کردیا گیا

سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ ثاقب ظفر نے 4میڈیکل تعلیمی اداروں کو 5ضلعی ہسپتالوں سے منسلک کردیا
لاہور(یو این این )وزیر صحت کی ہدایت پر اینستھیزیا ماہرین کی کمی والے5 اضلاع میں متبادل بندوبست کردیا گیا ہے۔ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ ثاقب ظفر نے 4میڈیکل تعلیمی اداروں کو 5ضلعی ہسپتالوں سے منسلک کردیا ۔ اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ کی اینستھیٹیٹس کی ضرورت پوری کرے گی۔ قائداعظم میڈیکل کالج بہاولپور کے ذمے لودھراں ڈسٹرکٹ ہسپتال ہوگا۔ نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کو ڈی ایچ کیو وہاڑی اور بہاولنگر کے اضلاع سونپے گئے ہیں۔ اسی طرح سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ڈی ایچ کیو ننکانہ میں اینستھیٹیٹس کی ضرورت پوری کرے گا۔ اینستھیزیا ماہرین کے ڈیوٹی روسٹر کا فیصلہ متعلقہ تعلیمی ادارے کے سربراہ اور ایم ایس کریں گے۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ان 5 اضلاع میں اینستھیٹیٹس کی کمی سے سرجری کا عمل متاثر ہورہا تھا جس پر وزیر صحت پروفیسر یاسمین راشد نے متبادل انتظامات کرنے کی ہدایت کی تھی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com