We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

ایل ڈی اے نے سبزہ زار میں کروڑں روپے مالیت کی31کنال اراضی واگزار کروالی

ایل ڈی اے نے سبزہ زار میں کروڑں روپے مالیت کی31کنال اراضی واگزار کروالی

لاہور(یو این این)وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر قیمتی سرکاری اراضی قبضہ گروپوں ‘لینڈ مافیااور غیر قانونی تعمیرات سے واگزار کروانے کے لئے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان کی نگرانی میں ایل ڈی اے کے عملے نے گزشتہ روزڈی بلاک سبزہ زار میں آپریشن کر کے لینڈ مافیا کے قبضے سے ایل ڈی اے کے ملکیتی کروڑں روپے مالیت کے 55پلاٹ واگزار کر والئے۔آپریشن کے دوران پانچ مختلف جگہوں پر واقع مجموعی طور پر 31کنال اراضی وگزار کروالی گئی جس پر 7مرلے ‘12مرلے اور ایک کنال رقبے کے پلاٹ بنائے گئے تھے۔ ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے آمنہ عمران خان نے کہاہے کہ قبضہ مافیا سے سرکاری اراضی واگزار کروانا حکومت کی اولین ترجیح ہے ‘قبضہ گروپوں کے خلاف آپریشن کر کے حکومتی رٹ بحال کی جارہی ہے ۔آپریشن بلا امتیاز کیا جارہا ہے اور کسی بھی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں تمام محکمے مربوط انداز میں کام کر رہے ہیں اور ضلعی انتظامیہ لاہوروزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی کلین اینڈ گرین پاکستان کے ویژن کے مطابق تجاوازت کے خاتمہ اور صفائی ستھرائی میں بہتری لائے گئی۔آپریشن کے موقع پر متعلقہ افسران کے علاوہ پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی ۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com