We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

ایشین فٹسال ایونٹ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی

ایشین فٹسال ایونٹ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی

اسلام آباد(یو این این)ایشین فٹسال چیمپئن شپ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی۔پاکستان فٹسال فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس گذشتہ روز منعقد ہوا جس کی صدارت پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر حاجی طارق محمود نے کی، اجلاس میں پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین ملک مہربان علی کے علاوہ فیڈریشن کے ساتھ منسلک تمام ایسوسی ایشنز کے نمائندے شریک ہوئے جبکہ سیکریٹری کیبنٹ ڈویژن ابو احمد عاکف نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔اجلاس میں پاکستان فٹسال فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل عدنان ملک نے گذشتہ برس کے اخراجات، آمدن کے علاوہ فیڈریشن کی کارکردگی اور آئندہ برس کی سرگرمیوں پر رپورٹ پیش کی گئی اور اس بارے جنرل کونسل کے ارکان نے منظوری دی، اجلاس میں آئندہ کی سرگرمیوں کی منظوری دی گئی ہے جس میں مردوں کی قومی فٹسال چیمپئن شپ ستمبر میں اسلام آباد میں ہوگی، اکتوبر میں سائوتھ ایشین فٹسال چیمپئن شپ نیپال میں کھیلی جائے گی جس میں قومی ٹیم شرکت کرے گی، خواتین کی قومی فٹسال چیمپئن شپ نومبر میں لاڑکانہ منعقد ہوگی۔پاکستان فٹسال فیڈریشن نے اس کے علاوہ جشن آزادی، یوم دفاع، پاکستان ڈے کے موقع پر نمائشی میچز منعقد کروانے کی تمام متعلقہ صوبائی ایسوسی ایشنز کو ہدایت کی ہے، اجلاس میں تمام ممبران نے قومی ٹیم کو اسلام آباد میں کھیلے گئے انٹرنیشنل فٹسال ٹورنامنٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com