We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

ایشیا کپ میں پاکستانی تیاریوں کا آغاز عید کے بعد ہوگا

ایشیا کپ میں پاکستانی تیاریوں کا آغاز عید کے بعد ہوگا

لاہور(یو این این)ایشیا کپ کیلیے تیاریوں کا آغاز عید کی تعطیلات کے بعد ہوگا جب کہ ہفتے کو سلیکٹرز سر جوڑ کر بیٹھیں گے۔دورئہ زمبابوے میں سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ اور میزبان ٹیم کیخلاف 5ون ڈے میچز کے بعد قومی ٹیم کی کوئی انٹرنیشنل مصروفیات نہیں تھیں،شعیب ملک سمیت چند کرکٹرز کیریبیئن پریمیئر لیگ میں شریک ہوئے، دیگر نے آرام کرنے کے ساتھ فٹنس پلان کے مطابق انفرادی طور پر ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھا۔کپتان سرفراز احمد اور چند کھلاڑیوں نے لاہور میں فضل محمود کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے ناک آئوٹ میچز بھی کھیلے،عید کی تعطیلات کے ساتھ ہی کرکٹرز کی فراغت کا وقت بھی ختم ہو جائے گا، پھر یواے ای میں 15سے 28ستمبر تک شیڈول ایشیا کپ کی تیاریوں کا آغاز ہوگا۔ذرائع کے مطابق ہفتے کو ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی لاہور آمد متوقع ہے، ابھی تک لاہور قلندرز کے ٹرائلز کیلیے مختلف شہروں میں مصروف رہنے والے چیف سلیکٹرز انضمام الحق بھی ممکنہ قومی اسکواڈ پر ساتھیوں سے مشاورت کا آغاز کریں گے،نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں3روز تک جاری رہنے والے سیشنز میں انگلینڈ لائنز کیخلاف میچز کیلیے ’’اے‘‘ ٹیم پر بھی غور کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق سلیکٹرز ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو ورلڈکپ پلان کے حوالے سے ہوم ورک سے آگاہ کریں گے، اسی کو پیش نظر رکھتے ہوئے ایشیاکپ کیلیے اسکواڈ کا انتخاب ہوگا، کھلاڑیوں کو تازہ دم کرنے کیلیے ایبٹ آباد میں فٹنس کیمپ لگانے کا فیصلہ پہلے ہی کرلیا گیا تھا، پلیئرز 28اگست کو پُرفضا مقام کیلیے رخت سفر باندھیں گے،3ستمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں واپسی کے بعد تربیتی کیمپ شروع ہوگا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com