We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

ایسی ہیلتھ پالیسی بنائیں گے جو دیرپا اور موثر بھی ہو،یاسمین راشد

ایسی ہیلتھ پالیسی بنائیں گے جو دیرپا اور موثر بھی ہو،یاسمین راشد

پاکستان مشکل دور سے گزر رہا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ دیہی مراکز صحت پر زیادہ توجہ دی جائے
وزیر صحت کاقومی ہیلتھ پالیسی کی تیاری کے سلسلے میں 2 روزہ ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

لاہور (یو این این )وزیر صحت پنجاب پروفیسر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاہے کہ آئندہ ایسی ہیلتھ پالیسی بنائیں گے جو دیرپا اور مؤثر بھی ہو۔ پاکستان مشکل دور سے گزر رہا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ دیہی مراکز صحت پر زیادہ توجہ دی جائے۔ محکمہ صحت کے زیر اہتمام جمعرات کے روز قومی ہیلتھ پالیسی کی تیاری اور صوبائی سٹرٹیجک فریم ورک کے موضوع پر 2 روزہ ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں طبی سہولیات کا فقدان ہے۔ دوسری طرف آبادی میں مسلسل اضافے کے باعث بیماریوں کا دباؤ بھی بڑھ جاتا ہے جس صحت عامہ کے اقدامات کچھ عرصے بعد کم پڑ جاتے ہیں۔ وزیر بہبود آبادی کرنل (ر) محمد ہاشم ڈوگر، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ثاقب ظفر، سپیشل سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری کیئر محمد خان رانجھا، ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر منیر احمد، ڈاکٹر ذوالفقار بھٹہ، ڈاکٹر شگفتہ اور ملک بھر سے آئے ماہرین بھی ورکشاپ میں موجود تھے۔ جمعہ اختتامی سیشن کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی ہوں گے۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے ورکشاپ کو ہیلتھ پالیسی کی تیاری میں اہم موڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ ہیلتھ پروگرام میں دیہی شعبے پر سب سے کم توجہ دی جاتی جبکہ زیادہ فوکس بڑے ہسپتالوں یا ٹیچنگ اداروں پر دی جاتی ہے۔ وقت آگیا ہے کہ اس مثلث کو الٹا کرکے زیادہ توجہ دیہی علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی پر دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بہبود آبادی کی سرگرمیوں کو محکمہ صحت کے اشتراک سے آگے بڑھایا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں ہمارا وزیر بہبود آبادی کرنل (ر) محمد ہاشم ڈوگر کے ساتھ مکمل رابطہ ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری کے لئے ہر وقت متفکر رہتے ہیں اور انہوں نے واضح کیا کہ تبدیلی کا عمل ہیلتھ سیکٹر میں بہتری لا کر آگے بڑھایا جائے گا۔ وزیر صحت نے ماحولیاتی تبدیلیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انسان نے اپنے ہاتھوں سے دھرتی ماں کے حالات خراب کردیے ہیں۔ ماحولیاتی تبدیلیوں کا جن اپنا رنگ دکھا رہا ہے۔ ان دنوں سموگ کی صورت میں ہمیں ایک اور مسئلے کا سامنا ہے۔ ان تمام معاملات سے نمٹنے کے لئے ٹھوس حکمت عملی اور پر عزم سیاسی بصیرت نہایت ضروری ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com