We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

ایران کا بحری جہازوں کو نشانہ بنانے والے میزائل کا تجربہ،امریکی دعویٰ

ایران کا بحری جہازوں کو نشانہ بنانے والے میزائل کا تجربہ،امریکی دعویٰ

واشنگٹن(یو این این)امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے گذشتہ ہفتے آبنائے ھرمز میں بحری جہازوں کو نشانہ بنانے والے کم فاصلے تک مار کرنے والے ایک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ امریکی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں میزائل تجربہ امریکی پابندیوں پر تہران کا جوابی اقدام ہوسکتا ہے۔ امریکی حکام نے کہا کہ نیول فورس کی مشقوں کے دوران اس طرح کے میزائل کا تجربہ غیرمعمولی ہے۔ یہ تجربہ ابنائے ھرمز میں ایرانی اور علاقائی سمندری حدود میں کیا گیا۔ خیال رہے کہ اتوار کو ایرانی پاسداران انقلاب نے خلیج عرب میں فوجی مشقیں شروع کی تھیں۔ پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ وہ دشمنوں کی طرف سے حملوں اور ممکنہ جنگ کے لیے خود کو تیار کر رہا ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف فوٹیل نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ اسرائیل ماضی میں بھی اس طرح کی مشقیں کرتا رہا ہے بلکہ موجودہ حالات میں یہ مشقیں خاص اہمیت رکھتی ہیں کیونکہ ایران ایک طرف امریکا کی سخت پابندیوں کا سامان کررہا ہے اور دوسری طرف وہ آبنائے ہرمز کوبند کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ امریکا نے سنہ 2015ء سے قبل ایران پر عاید کردہ پابندیاں ایک بار بھر بحال کردی ہیں جس پر ایرانی سخت سیخ پا ہے۔ سابق امریکی صدر باراک اوباما کے دور میں ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان ایران کے متنازع جوہری پروگرام پرایک سمجھوتہ طے پایا تھا۔ اس سمجھوتے کے بعد امریکا نے ایران پر عاید کی گئی پابندیاں بہ تدریج کم کردی تھیں مگر موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے معاہدہ ختم کرتے ہوئے سابقہ پابندیاں بحال کرنا شروع کی ہیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com