We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

ایرانی معیشت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے، سابق ایرانی صدر

ایرانی معیشت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے، سابق ایرانی صدر

تہران(یو این این)ایران کے سابق صدر محمود احمدی نڑاد نے موجودہ صدر حسن روحانی پر زور دیا ہے کہ وہ اقتدار سے سبک دوش ہو جائیں۔ احمدی نڑاد نے حکومتی قرضوں کے حوالے سے روحانی کے بیان کو "جھوٹ” قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی معیشت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے۔ سابق ایرانی صدر نے مزید کہا کہ انہوں نے عوام کے احترام میں خاموشی اختیار کر لی ہے۔ احمدی نڑاد نے بنیاد پرست اور اصلاح پسند حلقوں کے علاوہ ایرانی عدلیہ کے سربراہ صادق لاریجانی اور پارلیمنٹ کے اسپیکر علی رلاریجانی پر الزام عائد کیا کہ یہ سب ملک کو ابتر صورت حال میں دھکیلنے کے عمل میں حکومت کے ساتھ شریک ہیں۔ سابق صدر کا کہنا ہے کہ "پانچ سال پورے ہو گئے۔ اس دوران منظور نظر افراد کو نوازا گیا جب کہ عوام کو کچھ حاصل نہیں ہوا”۔ واضح رہے کہ ملکی نظام کو برقرار رکھنے کے مشترکہ مقصد کے باوجود دسمبر 2017ء میں عوام کے ملک گیر احتجاج کے بعد ایرانی حکام کے درمیان اختلافات کی خلیج گہری ہو گئی ہے۔ گزشتہ ہفتے احتجاجی مظاہروں میں ایرانی عوام نے حکمراں نظام کے خاتمے کے مطالبے سے متعلق نعرے لگائے تھے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com