We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

ایرانی سپیکر علی لاریجانی کا اسد قیصر کو فون،قومی اسمبلی کا سپیکر منتخب ہونے پر مبارک باد دی

ایرانی سپیکر علی لاریجانی کا اسد قیصر کو فون،قومی اسمبلی کا سپیکر منتخب ہونے پر مبارک باد دی

اسلام آباد(یو این این)ایران کی مجلس شوریٰ اسلا می کے سپیکر علی لاریجانی نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو جمعرات کے روز ٹیلی فون کیا اور انہیں پاکستان کی قومی اسمبلی کا سپیکر منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے علی لاریجانی کا شکریہ ادا کیااور دونوں ہمسایہ برادر اسلامی ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے دونوں ممالک کی پارلیمانوں میں رابطوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ہمسایہ ممالک کے مابین قریبی روابط خطے میں امن واستحکام کے لیے ناگزیر ہیں۔علی لاریجانی نے کہا کہ ایران پاکستان کو اپنا دوست وبھائی تصور کرتا ہے ۔ انہوں نے پاکستان میں پرامن انتقال ا قتدار کو پاکستان میں جمہوریت کے استحکام کے لیے خوش آئند قرار دیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ اسد قیصر بطور سپیکر دونوں ممالک کی پارلیمانوں میں روابط کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کر یں گے۔ علی لاریجانی نے اسد قیصر کو دورہ ایر ان اور اسد قیصر نے علی لا ریجانی کو دورہ پا کستان کی دعوت دی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com