We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

اپوزیشن مکافات عمل کا شکار ،دوسروں کیلئے بنائے گئے قوانین کا آ ج خود پر اطلاق ہو رہا ہے، عبدالعلیم خان

اپوزیشن مکافات عمل کا شکار ،دوسروں کیلئے بنائے گئے قوانین کا آ ج خود پر اطلاق ہو رہا ہے، عبدالعلیم خان

اپنے ادوار حکومت میں اقتدار کے نشے میں گم میاں صاحبان کو اس امر کا احساس بھی نہیں تھا کہ حکومت سے باہر بھی جانا ہے
پنجاب اسمبلی میں پروڈکشن کا کوئی قانون نہیں لہذا خواجہ سلمان رفیق کے معاملے میں سپیکر پنجاب اسمبلی کچھ نہیں کر سکتے
احتجاج اور چیخوں کی صدائیں بلند ہو رہی ہیں ، سینئر وزیر پنجاب کی پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو
لاہور(یو این این )سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن مکافات عمل کا شکار ہے کل تک دوسروں کیلئے بنائے گئے قوانین کا آ ج خود پر اطلاق ہو رہا ہے تو احتجاج اور چیخوں کی صدائیں بلند ہو رہی ہیں ،انہوں نے کہا کہ اپنے ادوار حکومت میں اقتدار کے نشے میں گم میاں صاحبان کو اس امر کا احساس بھی نہیں تھا کہ کبھی انہیں حکومت سے باہر بھی جانا ہے ،عبدالعلیم خان نے جمعہ کے روز پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ قدرت کا نظام ہے کہ نیب قوانین جن کیلئے بنائے گئے تھے وہ باہر اور جنہوں نے بنائے تھے وہ آج جیلوں کے اندر ہیں اگر ماضی میں اچھے کام کیے ہوتے تو آج یہ دن نہ دیکھنے پڑتے ،انہوں نے کہا کہ حمز ہ شہباز 2015میں کیوں نہیں بولے جب این اے122سے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کی "پاداش”میں میرے خلاف کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ،عبدالعلیم خان نے پی پی168میں تحریک انصاف کی کامیابی پر ساری قوم بالخصوص پارٹی کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس جیت کی اس لیے زیادہ خوشی ہے کہ اس کے پس پردہ کسی حکومتی ادارے ، سرکاری مشینری ،وزیر یا مشیر کی کوئی کاوش کارفرما نہیں ،بیورو کریسی کو استعمال کیا گیا اور نہ ہی کسی سرکاری ادارے کو ،انہوں نے کہا کہ ہم ضمنی الیکشن ہارے بھی ہیں لیکن اُس وقت بھی کسی غیر قانونی یا غیر آئینی سرگرمی کا سہارا نہیں لیا گیا ،سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ نواز لیگ ماضی میں ضلعی انتظامیہ سے لے کر واپڈا ،سوئی گیس اور دیگر حکومتی اداروں کو ملوث کر کے ضمنی انتخاب جیتا کرتی تھی لیکن آج تحریک انصاف نے اس روایت کو بدل کر رکھ دیا ہے اور ہمارے سیاسی مخالفین میں سے کسی نے بھی پی پی168کی انتخابی مہم پر اعتراض نہیں اٹھا سکے ،ایک سوال کے جواب میں عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں اراکین اسمبلی کی پروڈکشن کا کوئی قانون سرے سے موجود ہی نہیں لہذا خواجہ سلمان رفیق کے معاملے میں سپیکر پنجاب اسمبلی کچھ نہیں کر سکتے ،اس حوالے سے کیا جانے والا واویلا بیکار ہے بہتر ہوتا کہ نواز لیگ اپنے دور حکومت میں اس معاملے پر توجہ دیتی لیکن شاید انہیں یہ یقین تھا کہ وہ کبھی بھی حکومت سے باہر نہیں ہونگے ، ایک اور سوال پر سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ اپنے کاروبار کے حوالے سے کسی وزیر یا رکن اسمبلی کو بحرحال جواب دہ ہونا ہوتا ہے اوراگر یہ آپ کے مفاد ات کاتصادم ہو تو ایسا نہیں ہونا چاہیے اور کسی کو بھی اس کیلئے جوابدہ ہونا پڑ سکتا ہے ،عبدالعلیم خان نے اپنی طرف سے وزیر اعظم عمران خان اور ہر پارٹی کارکن کو پی پی168میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حالانکہ فتح اور شکست کا فرق بہت کم ہے پھر بھی ہمیں اس کامیابی کی خوشی ہے اور توقع ہے کہ انشاء اللہ آنے والے دنوں میں تحریک انصاف اس سے زیادہ بڑی کامیابیاں حاصل کرے گی ۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com