We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

اپوزیشن جماعتوں کا الیکشن کمیشن اسلام آباد کے باہر احتجاجی مظاہرہ جاری

اپوزیشن جماعتوں کا الیکشن کمیشن اسلام آباد کے باہر احتجاجی مظاہرہ جاری

اسلام آباد(یو این این)2018 کے عام انتخابات میں دھاندلی کیخلاف اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج جاری ہے۔ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف تمام اپوزیشن جماعتوں کا الیکشن کمیشن اسلام آباد کے باہر احتجاجی مظاہرہ جاری ہے جس میں پیپلز پارٹی اور ایم ایم اے سمیت 7 پارٹیاں شریک ہیں۔ انتخابات میں دھاندلی کے خلاف احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی جس میں راجا ظفرالحق، محمود خان اچکزئی، مولانا عبدالغفور حیدری، مشاہداللہ خان، افرا سیاب خٹک سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی جب کہ الیکشن کمیشن کے باہر مظاہرین نے الیکشن کمیشن مردآباد اور جعلی الیکشن کے نعرے لگائے۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کی رہنما شیریں رحمان نے الیکشن کمیشن سے مستعفیٰ ہونے کا مطابلہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو پارلیمان میں حلف لینے پر آمادہ کریں گے اور پارلیمنٹ میں جاکر سیاسی جماعتوں کو متحد کریں گے۔ سابق وزیراعظم اور رہنما پیپلزپارٹی یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اس انتخابات کو مسترد کرتی ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجا ظفرالحق نے کہا کہ الیکشن کے نتائج عوام یا ووٹرز کی رائے نہیں، ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ عوام اس الیکشن کو مسترد کرتے ہیں، الیکشن کمیشن کو اس کی زمہ داری پوری نہیں کرنے دی گئی جب کہ ووٹ کو عزت نہ دینے والوں نے پاکستان کا نقصان کیا۔ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے احتجاجی کال کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں سیکورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے، اراکین پارلیمنٹ کے علاوہ کسی کو بھی الیکشن کمیشن کے سامنے جانے کی اجازت نہیں ہے جب کہ ریڈزون کے داخلی راستوں کو کنٹینر رکھ کر سیل کرنے پر بھی غور جاری ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com