We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

آزادی ایک نعمت ہے اس کی قدر کیجئے، کھلاڑیوں کا قوم کے نام پیغام

آزادی ایک نعمت ہے اس کی قدر کیجئے، کھلاڑیوں کا قوم کے نام پیغام

کراچی(یو این این)71 واں جشن آزادی جہاں پوری قوم بھرپور جوش وجذبے سے منارہی ہے وہیں پاکستانی کھلاڑی بھی یہ دن پورے جوش سے منارہے ہیں قومی کھلاڑیوں نے یوم آزادی کے موقع پر پوری قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد دی ہے۔قومی کرکٹر سعید اجمل نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پرایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے تمام لوگوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے پیغام دیا ’’ یہ آپ کا اپنا ملک ہے، ملک سے محبت کریں، ملک کو صاف ستھرا رکھیں اور کوشش کریں کہ ایک دوسرے کی مدد کریں پاکستان زندہ باد۔‘‘آل راؤنڈر محمد حفیظ نے اپنی بیٹی اوراہلیہ کے ساتھ تصویر شیئر کی، تصویر میں یہ پوری فیملی سبز رنگ میں رنگی نظر آرہی ہے۔ اس تصویر کے ساتھے محمد حفیظ نے پاکستان کو ہرا بھرا رکھنے کا پیغام دیا۔قومی کھلاڑی کامران اکمل نے ٹوئٹر پر ویڈیو کے ذریعے تمام لوگوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دی۔عمر اکمل نے قومی ترانے کی ایک بہت خوبصورت ویڈیو شیئر کراتے ہوئے تمام لوگوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دی۔سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی کی ہاتھ میں جھنڈا پکڑے تصویر شیئر کی اور پیغام دیا ’’اس جشن آزادی آئیں مل کر عہد کریں کہ ہم سب مل کراس ملک کو سنوارنے میں اپنا کردار ادا کریں گے، تبدیلی خود سے کیونکہ ہم اس ملک سے ہیں اور یہ ملک ہم سے ہے۔ آزادی ایک نعمت ہے اس کی قدر کیجئے، پاکستان زندہ باد۔‘‘قومی کرکٹر شعیب ملک نے جنید جمشید کی ایک یادگار تصویر شیئر کی اورتمام لوگوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ وہ اس دن اپنے گھر کو بہت یاد کررہے ہیں۔محمد عامرنے بھی تمام لوگوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دی۔سابق کپتان وسیم اکرم نے ٹوئٹر پر تمام پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ’’آج کے دن ہم اپنے ماضی کی تابناک تاریخ پر ہی فخر نہیں کر رہے ہیں بلکہ آج بحیثیت قوم ہم اپنے روشن مستقبل کا جشن منارہے ہیں، جشن آزادی مبارک ہو۔‘‘سابق قومی کھلاڑی وقار یونس نے بھی تمام لوگوں کو جشن آزادی کے موقع پر مبارکباد کا پیغام دیا اور لکھا ’’تمام دوستوں اورہم وطنوں کو14 اگست کی آزادی اور2018 کی تبدیلی بہت بہت مبارک ہو، پاکستان زندہ باد۔‘‘قومی کرکٹر فخر زمان نے بھی تمام لوگوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دی۔کرکٹر جنید خان نے جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا’’آئیں اپنے ملک کو ایک بہتر جگہ بناتے ہیں، اس کے ساتھ ہی انہوں نے تمام پاکستانیوں کی عزت کرنے کا پیغام دیا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com