We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

آرمی چیف جنرل قمرباجوہ نے نوجوت سنگھ سدھو سے مصافحہ کیا اور گلے بھی ملے

آرمی چیف جنرل قمرباجوہ نے  نوجوت سنگھ سدھو سے مصافحہ کیا اور گلے بھی ملے

اسلام آباد(یو این این)عمران خان کی تقریب حلف برداری میں آرمی چیف جنرل قمرباجوہ نے نوجوت سنگھ سدھو سے گرمجوشی سے مصافحہ کیا اور گلے بھی ملے۔تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی کرکٹرنوجوت سنگھ سدھو نو منتخب وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوئے، اس موقع پرآرمی چیف جنرل قمرباجوہ نے نوجوت سنگھ سدھو سے گرم جوشی سے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں جانب سے مسکراہٹوں کا تبادلہ ہوا اور انتہائی خوشگوار ماحول میں مختصر بات چیت بھی ہوئی، آرمی چیف نے نوجوت سنگھ سدھو سے گرمجوشی سے مصافحہ کیا، خیریت دریافت کی اور گلے بھی ملے۔نوجوت سنگھ سدھوآرمی چیف سے ملتے ہوئے انتہائی خوش دکھائی دیئے۔اس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے عمران خان کو ملک کےلئے نئی امید اور آس قراردیا اور کہا مزوری کوطاقت میں کیسے بدلنا ہے عمران خان جانتے ہیں۔یاد رہے گذشتہ روز بھارت کے سابق کرکٹر نجوت سنگھ سدھو براستہ واہگہ بارڈرپاکستان پہنچے تھے، اس موقع پر سدھو کا کہنا تھا کہ عمران خان کی لمبی عمرکی دعائیں کرتاہوں، عمران خان کو کرکٹ میں میدانوں میں بہت دیکھا، ان کی کمزوری کو طاقت میں تبدیل کرتے دیکھا ہے۔سابق بھارتی کرکٹر کا کہنا تھا کہ نصرت فتح علی خان ہوں یا وسیم اکرم فاصلے مٹانے ہیں، ہمیں فاصلے بڑھانے نہیں ختم کرنے ہیں، بھارت سے محبت اور امن کا پیغام لے اور عمران خان کی دعوت پران کی خوشیوں میں شریک ہونے آیا ہوں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com