We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

آج خوشی کی کوئی انتہا نہیں، میرا مشن مکمل ہوگیا،جہانگیر ترین

آج خوشی کی کوئی انتہا نہیں، میرا مشن مکمل ہوگیا،جہانگیر ترین

اسلام آباد(یو این این)پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ آج خوشی کی کوئی انتہا نہیں، میرا مشن مکمل ہوگیا، اب میں آرام کروں گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا آج کی خوشی کی کوئی انتہا نہیں، خان صاحب سمیت پوری پارٹی نے آج کے دن کے لئے انتھک محنت کی اور سو دن کا پلان تیارہے ۔جہانگیر ترین کا کہنا تھا میرا مشن مکمل ہوگیا ہے، حکومتیں بن گئیں ہیں اب میرا کوئی رول نہیں، اب میں آرام کروں گا۔گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ’عمران خان کا 1997 میں شروع ہونے والا سفر آج زبردست کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا، پاکستان کو مبارک ہو، وزیراعظم عمران خان کو مبارک ہو۔‘یاد رہے چند روز قبل جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ عمران خان کو وزیراعظم بنا کر گھر چلا جاؤں گا، نظر ثانی اپیل دائر کروں گا اگر فیصلہ حق میں آیا تو بہتر ورنہ گھر ہی بیٹھوں گا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com