We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

آئٹم نمبر کے بغیر فلم معاشرے پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے، حمزہ علی عباسی

آئٹم نمبر کے بغیر فلم معاشرے پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے، حمزہ علی عباسی

لندن(یو این این)نامورپاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ بغیر آئٹم نمبر کے فلم معاشرے پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔فلم’’پرواز ہے جنون‘‘میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار حمزہ علی عباسی نے حال ہی میں انہوں نے فلموں میں آئٹم نمبرز کے معاشرے پر پڑنے والے اثرات کے حوالےسے بات چیت کی۔انہوں نے کہا مجھے ایک آئٹم نمبر کے بارے میں بتادیں جس نے کسی بھی پاکستانی فلم کی کامیابی میں اہم کردار اداکیا ہو۔ ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘، ’’وار‘‘، پرواز ہے جنون‘‘،’’لوڈ ویڈنگ‘‘ کوئی بھی فلم دیکھ لیں ان میں آئٹم نمبر شامل نہ ہونے کے باوجود یہ فلمیں کامیابی سے ہمکنار ہوئیں۔حمزہ علی عباسی نے کہا آپ جو کچھ اپنی فلموں میں دکھاتے ہیں اس کا اثر معاشرے پر پڑتا ہے۔ میزبان نے پوچھا یہ پاکستانیوں کا اپنا انتخاب ہونا چاہئیے کہ وہ کیا چیز اسکرین پر دیکھنا چاہتے ہیں اور بہت سے لوگ بالی ووڈ اور ہالی ووڈ فلمیں دیکھتے ہیں لہٰذا اگر پاکستانی فلموں میں مصالحہ شامل نہ کیا جائے تو اس کا اثر بزنس پر پڑے گا۔اس کے جواب میں حمزہ نے کہا بالی ووڈ یا ہالی ووڈ کیا کرتا ہے ہمیں اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہم کیا کرتے ہیں یہ اہمیت رکھتا ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com