We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

اورنج لائن منصوبہ قومی خزانہ پر بوجھ بن چکا ہے کامران سیف

اورنج لائن منصوبہ قومی خزانہ پر بوجھ بن چکا ہے کامران سیف

لاہور(یو این این )پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما وسیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ اورنج لائن منصوبہ قومی خزانہ پر بوجھ اور سفید ہاتھی بن چکا ہے اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود یہ منصوبہ وقت پر مکمل نہیں ہوسکا نہ ہی اس منصوبہ کی زد میں آنے والی مین اور ذیلی سڑکیں مکمل طور پر دوبارہ بن چکی ہیں ۔جس کے باعث ان سڑکوں پرٹریف جام رہتا ہے اور ٹریفک کی آلودگی سے علاقہ کی عوام پریشانی کا شکار ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ شہباز حکومت کا اورنج ٹرین منصوبہ160ارب کا تھا جو اب270ارب سے تجاوز کرچکا ہے چین سے بھی اربوں روپے کا قرض لیا گیا لیکن اس کے باوجو منصوبہ نامکمل ہے اور مکمل طور پر غیر فعال ہے انہوں نے کہا کہ سستی شہرت کے لیے شروع کیا گیا یہ منصوبہ عوام پر بوجھ ہے اگر یہی رقم بجلی منصوبوں پر لگائی گئی ہوتی تو عوام آج لوڈ شیڈنگ کا عذاب نہ بھگت رہے ہوتے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com