We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

انگلش آل راونڈر بین اسٹوکس پر مقدمے کی سماعت شروع

انگلش آل راونڈر بین اسٹوکس پر مقدمے کی سماعت شروع

لندن(یو این این)انگلینڈ کے آل راونڈر بین اسٹوکس کے نائٹ کلب میں ہوئے جھگڑے کے مقدمے کی سماعت شروع ہو گئی ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ بین اسٹوکس لڑائی کے دوران آپے سے باہر ہوگئے تھے ۔ گزشتہ سال ستمبر میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیریز میں0-2کی ناقابل شکست برتری حاصل کی تاہم اسی رات ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے اسٹوکس ساتھی کھلاڑی ایلکس ہیلز کے ہمراہ اہم تنازع میں ملوث ہو گئے تھے۔بین اسٹوکس برسٹل میں مبینہ طور پر جھگڑے میں ملوث ہوئے جس کے نتیجے میں ایک 27 سالہ شخص کے چہرے پر شدید چوٹیں آئیں اور انہیں ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔ اس واقعہ کے بعد پولیس نے بین اسٹوکس کو گرفتار کر لیا تاہم تحقیقات کے بعد انہیں بری کردیا گیا تھا۔اس واقعہ میں انگلش کرکٹر ایلکس ہیلز بھی بین اسٹوکس کے ہمراہ موجود تھے اور انہوں نے بھی مار پیٹ میں آل راونڈر کا ساتھ دیا تھا۔ انگلش کرکٹ بورڈ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے اسٹوکس اور ایلکس ہیلز کو معطل کر دیا تھا اور یہ دونوں کھلاڑی تاریخی ایشز سیریز کا حصہ بھی نہیں بن سکے تھے۔گزشتہ روز پراسیکیوٹر نے برسٹل کراون کورٹ میں جیوری کو بتایا کہ اسٹوکس نے بدلے، اشتعال اور سزا دینے کے تحت یہ کارروائی کی اور اس سے قبل بھی متعدد مختلف پرتشدد واقعات میں ملوث رہ چکے ہیں ۔ 27سالہ اسٹوکس کے ساتھ اس مقدمے میں ریان علی اور ریان ہیل کو بھی نامزد کیا گیا ہے اور ان تینوں افراد نے لڑائی جھگڑے کے الزامات کو مسترد کیا ہے۔ پراسیکیوٹر نے کہا کہ اس جھگڑے سے ریان ہیل بے ہوش ہو گئے اور پھر انہوں نے کچھ توقف کے بعد ریان علی کے ساتھ بھی یہی سلوک کیا۔علی کو شدید چوٹیں آئیں جس میں آنکھ کے پاس فریکچر شامل تھا اور انہیں علاج کےلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔پراسیکیوٹر نے کہا کہ یہ محض کوئی معمولی ناخوشگوار واقعہ نہیں بلکہ تشدد سے بھرپور واقعہ ہے جس نے موقع پر موجود افراد کو حیران کردیا۔یہ ٹرائل ممکنہ طور پر 5 سے 7 دن تک جاری رہے گا اور اسی وجہ سے بین اسٹوکس ہند کے خلاف جمعرات سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com