We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

انڈونیشیا کے صدر نے لوگوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا

انڈونیشیا کے صدر  نے لوگوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا

جکارتہ(یو این این)انڈونیشیا کے صدر جوکو ویڈوڈو کی نئی وڈیو نے سوشل میڈیا پر لوگوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔ وڈیو میں 57 سالہ صدر کو دکھایا گیا ہے کہ وہ 18 ویں ایشیائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں خود ایک موٹر بائیک چلاتے ہوئے اسٹیڈیم میں داخل ہوئے۔اس دل چسپ وڈیو کے ابتدائی حصّے میں دکھایا گیا کہ صدر جوکو کا قافلہ دارالحکومت جکارتہ میں شدیڈ ٹریفک جام کے سبب رک گیا۔ اس کے نتیجے میں جوکو اپنے سرکاری لباس میں ہی گاڑی سے اُتر کر قافلے میں شریک ایک موٹر بائیک پر سوار ہو جاتے ہیں۔ بعد ازاں صدر کو بائیک چلانے کے دوران گاڑیوں پر سے چھلانگ لگاتے اور مختلف رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا۔تمام مراحل کو طے کرتے ہوئے آخرکار جوکو ویڈوڈو موٹر بائیک پر سوار اسٹیڈیم میں داخل ہوتے ہیں۔ اس کے بعد وہ ہفتے کی شام منعقد ایشیائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں اپنی نشست پر براجمان ہو جاتے ہیں۔افتتاحی تقریب میں 4 ہزار رقّاص اور رقّاصاؤں نے اجتماعی طور پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ٹوئیٹر پر بھی اس وڈیو سے متعلق ہیش ٹیگ جنوب مشرقی ایشیا میں واقع ملک میں سب سے زیادہ مقبول ہو گیا جہاں 26 کروڑ کی آبادی میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد سوشل میڈیا کا استعمال کرتی ہے۔ٹوئیٹر کے ایک صارف نے دیوانگی کی حد تک موٹر بائیک چلانے کے شوقین انڈونیشی صدر کی مذکورہ وڈیو کو ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز کی فلم Mission Impossible سے تشبیہہ دے ڈالی۔سوشل میڈیا پر بعض دیگر صارفین کے نزدیک اگر وڈیو میں خطرناک مناظر کی عکس بندی بھی خود صدر نے کروائی تو یہ تصرّف انتہائی غیر ذمّے دارانہ قرار دیا جائے گا کیوں کہ اُن کو کوئی حادثہ یا پھر شدت پسندوں کا کوئی حملہ درپیش ہو سکتا تھا.

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com