We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

انٹی کرپشن میڈیا رپورٹس پر سوموٹو نوٹس لے کر تحقیقات کرے ، راجہ بشارت

انٹی کرپشن میڈیا رپورٹس پر سوموٹو نوٹس لے کر تحقیقات کرے ، راجہ بشارت

احتساب کا عمل تیز کرنے کےلئے صوبائی اینٹی کرپشن کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، سربراہی وزیر اعلیٰ کریں گے
اینٹی کرپشن کے افسران و ملازمین میں سے کوئی بھی کرپشن میں ملوث پایا گیا ، پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی
کرپٹ شخص کی انٹی کرپشن میں کوئی جگہ نہیں ، حکومتی پالیسی کے مطابق کرپشن کیخلاف جہاد کا آغاز گھر سے کیا جائے گا، ڈی جی

لاہور (قیصر مغل )صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی احتساب کے نعرے پر سیاست میں آئی ہے اور حکومتی منشور پر عمل کرتے ہوئے صوبے میں احتساب کا عمل تیز کیا جائیگا، انہوں نے ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن پنجاب کو حکم دیا ہے کہ میڈیا رپورٹس کو بطور سورس رپورٹ استعمال کرتے ہوئے تحقیقات کی جائیں تاکہ کرپشن کے خاتمہ کو یقینی بنایا جا سکے ۔ پنجاب میں احتساب کا عمل بہتر بنانے کے لئے صوبائی اینٹی کرپشن کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ حکومت اپنے منشور کو عملی جامہ پہنا سکے ، وہ بدھ کے روز انٹی کرپشن پنجاب ہیڈ کوارٹر میں اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ، اجلاس میں ڈی جی انٹی کرپشن مظہر نیاز راناسمیت دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے ۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں ، اینٹی کرپشن سیاسی دباﺅ سے بالاتر ہو کر قانون کی بالا دستی کےلئے قانون کے مطابق کام کرے ۔ موجودہ حکومت صوبے میں کرپشن کے خاتمہ کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی اور اس ضمن میں کسی قسم کا دباﺅ قبول نہیں کیا جائے گا ۔ صوبائی وزیر نے حکم دیا کہ اینٹی کرپشن پنجاب سورس رپورٹ پر سومو ایکشن لیکر تحقیقات کرے، چیف جسٹس پاکستان کے سوموٹو نوٹس لینے سے معاملات بہتر ہوئے ہیں اور از خود نوٹس لینے سے 98فیصد میڈیا رپورٹس درست ثابت ہوئیں، انہوں نے ہدایت کی کہ پنجاب کی اینٹی کرپشن عدالتوں میں زیر التواءمقدمات کی فہرست منگوا کر پیش کی جائے تاکہ ان پر پیش رفت کو بہتر بنایا جائے گا ۔راجہ بشارت نے کہا کہ حکومت نے پنجاب میں احتساب کا عمل بہتر بنانے کے لئے صوبائی اینٹی کرپشن کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کی سربراہی وزیر اعلیٰ پنجاب کریں گے جبکہ چیف سیکرٹری ، سیکرٹری داخلہ سمیت 11 افراد کمیٹی میں شامل ہوں گے ، کمیٹی قائم ہونے سے پنجاب میں اینٹی کرپشن کی کارکردگی مزید بہتر ہو گی اور کرپٹ مافیا کیفر کردار تک پہنچے گا ۔ صوبائی وزیر نے واضع کیا کہ اگر اینٹی کرپشن کے افسران و ملازمین میں سے کوئی بھی کرپشن میں ملوث پایا گیا اس کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی ، انہوں نے کہا کہ جب تک ہم اپنے اندر موجود کالی بھیڑوں کو نہیں نکالیں گے کرپشن کے کاتمہ کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبے میں لینڈ مافیا کے خلاف بلا تخصیص اقدامات ہوں گے۔اس موقعہ پرڈی جی اینٹی کرپشن مظہر نیاز رانا نے کہا کہ حکومتی سطح پر کمیٹی بننے سے پنجاب میں احتساب کا عمل تیز ہوگا ،انہوں نے کہا کہ کرپٹ افسران و ملازمین کی انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ میں کوئی جگہ نہیں ، حکومتی پالیسی کے مطابق کرپشن کیخلاف جہاد کا آغاز گھر سے کیا جائے گا اور کسی کرپٹ افسر یا ملازم کو معاف نہیں کیا جائے گا ۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com