We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

انٹی کرپشن ریجنل ڈائریکٹرز کانفرنس ، انکوائریاں مقدمات جل مکمل کرنے کا فیصلہ

انٹی کرپشن ریجنل ڈائریکٹرز کانفرنس ، انکوائریاں مقدمات جل مکمل کرنے کا فیصلہ

ڈی جی کی عملہ کی سورس رپورٹ پر انکوائریاں شروع کرنے پر شدید برہمی، ہیڈ کوارٹر کی منظوری لینے کا حکم
تفتیشی افسران کی خالی آسامیوں کیلئے پولیس سے مستعد اور ایماندار افسران کی خدمات حاصل کی جائیں گی
لاہور (قیصر مغل ) انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے ریجنل ڈائریکٹرز کی ماہانہ کانفرنس ہیڈ کوارٹر میں ڈائریکٹر جنرل مطہر نیاز رانا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں عوام کی داد رسی کیلئے غیر جانبدارانہ انکوائریوں / مقدمات کو جلد از جلد مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ڈائریکٹر جنرل مطہر نیاز رانا نے محکمہ کے عملہ کی جانب سے تیار کردہ سورس رپورٹ پر انکوائریاں شروع کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور حکم دیا کہ آئندہ ہیڈ کوارٹر کی منظوری کے بغیر کسی بھی ایسی سورس رپورٹ پر کارروائی نہ کی جائے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے ریکارڈ کو سائنٹفک بنیادوں پر محفوظ بنانے کیلئے ڈیجٹلائزیشن کی جائے اور سرکاری ملازمین کیخلاف مقدمہ درج ہونے کی صورت میں متعلقہ محکمے کو فوری ایف آئی آر کی کاپی فراہم کی جائے تا کہ وہ اس ضمن میں اپنی محکمانہ کارروائی کر سکے۔تفتیشی افسران کی خالی آسامیوں کو مکمل کرنے کیلئے محکمہ پولیس سے مستعد اور ایماندار افسران کی خدمات حاصل کی جائیں تاکہ انٹی کرپشن کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔ڈی جی نے ہدایات دیں کہ تمام ریجنل ڈائریکٹرز انٹی کرپشن قوانین اور تفتیش کے مراحل پر افسران کو ٹریننگ دی جائے اور اس ضمن میں ورکشاپس کا اہتمام کیا جائے ۔ کانفرنس میں ویب سائٹس پراہم معلومات اور انسداد رشوت پر قابو پانے کے طریقہ کار کو وضع کرنے پر زور دیا گیا اور اس امر کا فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ ریجنل ڈائریکٹر ز کی کانفرنس 15 روز بعد منعقد کی جائے ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے ماہ اگست کے دوران 2284 شکایات ، 705 انکوائریز اور 133 مقدمات کو نپٹایا ، 193 مقدمات کے چالان انٹی کرپشن کی عدالتوں کو بھجوائے گئے ، 113 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ، 6 اشتہاریوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اور مجموعی طور پر پنجاب بھر سے 2 کروڑ 42 لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی ۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com